افغانستان میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل پراتفاق
ڈاؤننگ اسٹریٹ نےایک بیان جاری کیا ہے جس میں افغانستان میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کے معاہدے پردستخط کا خیرمقدم کیا گیا ہے.
ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے کہا:
برطانیہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ اورڈاکٹر اشرف غنی کے درمیان متحدہ قومی حکومت بنانے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔اس سے بےیقینی کا خاتمہ ہوگا اورانتقال اقتدار پرامن اور جمہوری طریقے سے ممکن ہوسکےگا.
برطانیہ بدستور افغانستان کی حمایت کا پابندرہے گا۔ ہم نئی حکومت کے ساتھ مل کرافغان عوام کے لئے ایک خوشحال اورپر امن مستقبل کے لئے جس کے وہ حقدار ہیں، کام کرنے کے منتظر ہیں.