بنگلادیش میں برطانوی ہائی کمشنرکو انتخابی مہم میں تشدد کی اطلاعات پرتشویش
برطانوی ہائی کمشنررابرٹ گبسن نے تشدد کے واقعات کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو بلدیاتی کارپوریشن کی انتخابی مہم کے دوران گزشتہ دو ہفتے کے دوران ہوئے ہیں.
برطانوی ہائی کمشنررابرٹ گبسن نے تشدد کے واقعات کی اطلاعات پرتشویش کا اظہار کیا ہے جو بلدیاتی کارپوریشن کی انتخابی مہم کے دوران گزشتہ دو ہفتے کے دوران ہوئے ہیں۔ تشدد کے یہ واقعات ڈھاکا اورچٹاگانگ میں پیش آنے کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ یہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتخاباتی اتھارٹیزکی ذمے داری تھی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ مہم کسی تشدد یا ہراسانی کے بغیر چلائی جائے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ووٹر 28 اپریل کو ایک حقیقی جمہوری انتخاب کا حق استعمال کر سکیں گے.