پاکستان کے لیے نئے برطانوی ہائی کمشنر کی تعیناتی
پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن )کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر( گیارہ فروری کو اپنی مدت کی تکمیل کے بعد اسلام آباد سے روانہ ہوگئے
ان کی جگہ نئے ہائی کمشنر تھامس ڈریو )کمپینین آف دی آرڈر آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج ( 22 فروری سے اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالینگے۔
ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اپنی روانگی کے موقع پر کہا:
میں پاکستان سے روانگی پر بہت غمگین ہوں لیکن میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات اور پاکستان کے مستقبل کے بارے میں انتہائی مثبت احساسات لے کر جارہا ہوں۔ پاکستان کے لوگوں نے میرے ساتھ بہت تعاون، فراغ دلی اور مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا اور میں ان کا انتہائی شکرگذار ہوں۔
میرے بعد آنے والے برطانوی ہائی کمشنر ، برطانوی ڈپلومیٹک سروس میں بہترین ذمہ داریوں میں سے ایک پر تعینات ہورہے ہیں اور میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
تھامس ڈریو کی آمد سے قبل پاکستان کے لیے موجودہ ڈپٹی ہائی کمشنر پیٹرک موڈی چارج ڈی افیئرز کی ذمہ داری انجام دینگے۔
مزید معلومات کے لیے فون نمبر 8556521 300 92 + پر پریس اتاشی سے رابطہ کریں۔
ایڈیٹر کے لیے:
تھامس ڈریو اور ان کی بطور برطانوی ہائی کمشنر تعیناتی سے متعلق مزید معلومات پر موجود ہیں۔ ان کا ٹویٹر اکائونٹ @TomDrewUK ہے۔