اقوام متحدہ میں برطانیہ کے مستقل نمائندے کی تبدیلی
میتھیو رائیکرافٹ کو اقوام متحدہ میں برطانیہ کا مستقل نمائندہ مقررکیاگیاہے۔
میتھیو رائیکرافٹ سی بی ای، کو نیویارک میں اقوام متحدہ کا مستقل نمائندہ مقررکیاگیاہے وہ سرمارک لائل- گرانٹ کے سی ایم جی، کی جگہ لیں گے جو کسی اورسفارتی عہدے پرتعینات کئے جارہے ہیں۔ میتھیورائیکرافٹ اپریل2015ء میں اپنے عہدے کاچارج سنبھالیں گے.
انہوں نے 1989 میں وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی اورحال میں وزارت خارجہ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر کام کیا ہے۔ وہ بیرون ملک بوسنیا میں برطانوی سفیر رہےاور اس سے پہلے واشنگٹن، پیرس اور اقوام متحدہ جنیوا میں تعینات رہے۔ لندن میں وہ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹریورپ اوروزیراعظم کے پرائیویٹ سکریٹری برائے امورخارجہ بھی رہے.
برطانیہ کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے تقرری پراپنے بیان میں انہوں نے کہا:
مجھے نیو یارک میں اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سفیرمقررہونے پرعزت افزائی اورخوشی محسوس ہرہی ہے۔ اقوام متحدہ عالمی امن اورسلامتی کو برقراررکھنے، ترقی اورانسانی حقوق کے فروغ اوربہت کچھ کرنے میں نمایاں کردارادا کرتی ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے ہم پرایک خصوصی ذمے داری عائدہوتی ہے جسے ہمیں احتیاط سے پورا کرنا چاہئیے۔ میں اس چیلنج کا سامنا کرنے کامنتظر ہوں.
ؔکوائف
مکمل نام | میتھیو رائیکرافٹ سی بی ای |
اہلیہ | ایلیسن رائیکرافٹ |
بچے | تین بیٹیاں |
2011- 2014 | وزارت خارجہ چیف آپریٹنگ آفیسر |
2008 – 2011 | وزارت خارجہ کے ڈائریکٹریورپ |
2005 – 2008 | بوسنیا میں برطانوی سفیر |
2002 – 2004 | وزیراعظم کے پرائیویٹ سکریٹری برائے امورخارجہ |
1998 – 2002 | واشنگٹن، فرسٹ سکریٹری |
1996 - 1998 | وزارت خارجہ،پالیسی پلاننگ |
1995 – 1996 | وزارت خارجہ ہیڈ پولیٹکل سیکشن ایسٹرن ایڈریاٹک ڈپارٹمنٹ |
1991 - 1995 | پیرس، سوئم اورپھردوئم سکریٹری |
1991-1990 | وزارت خارجہ سیکیورٹی پالیسی ڈپارٹمنٹ |
1990 | برطانوی ڈس آرمامنٹ ڈیلیگیشن جنیوا |
1989 | وزارت خارجہ میں شمولیت |
مزید معلومات
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک