خبروں کی کہانی

دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس 2013ء

سری لنکا میں ہونے والے دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس 2013ءکے بارے میں تازہ ترین صورتحال.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Commonwealth Flags in Sri Lanka

برطانیہ دولت مشترکہ سے مستحکم تعاون کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ یہ تنظیم دنیا کے لئے ایک مثبت طاقت کے طور پرکام کرتی رہے گی جو آزادی، جمہوریت اورانسانی حقوق کے فروغ کے لئے ہے.

اس میں 54رکن ممالک شامل ہیں جو دنیا کاتقریبا ایک تہائی ہیں، آبادی 2 بلین سے زائدہے اوراس میں دنیا کی تیزی سے فروغ پزیرکئی معیشتیں شامل ہیں۔ دولت مشترکہ ہرسال 3 ٹریلین ڈالر کی مصنوعات اور خدمات برآمد کرتی ہےاور دولت مشترکہ کی آپس میں تجارت کی مالیت کا اندازہ 250 بلین پاونڈسالانہ ہے.

دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس 2013ءمیں ان امور پربات چیت ہوگی جو برطانیہ کے لئے بہت اہم ہیں۔ اس میں ملینیم ترقیاتی اہداف کااگلا پروگرام تیارکیا جائے گا۔ یہ اہداف مطلق غربت کے خاتمے اور دولت مشترکہ کی اقدار کو یقینی بنانے کے لئے مقرر کئے گئے تھے جیسے کہ قانون کی حکمرانی اوراچھی حکومت سازی اور یہی اگلے ترقیاتی ڈھانچے کے لئے مرکزی حیثیت کے حامل ہونگے.

اجلاس میں دولت مشترکہ کی اقدار بلند رکھنے اورعالمی تجارت میں توسیع پرگفتگو ہوگی۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ان امورکو سنجیدگی سے لیا جائے تو ہماری وہاں موجودگی ضروری ہے۔ ہم دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس 2013ء میں شرکت کررہے ہیں جو نہ صرف دولت مشترکہ کی حمایت کے لئے ہے بلکہ سری لنکا کو مرکز توجہ بنانے اوراس کی حکومت پر زور دینے کے لئے ہے کہ وہ انسانی حقوق، مصالحت، احتساب اور تصفیے کے امور پرحقیقی پیش رفت کا مظاہرہ کرے.

ہم سری لنکا کے دورے کو زمینی صورتحال کے مشاہدے ، تنازعات کے تمام فریقیین سے ملاقات اورسری لنکا حکومت کے ساتھ برطانیہ کے خدشات کے بے تکلفانہ اور براہ راست اظہار کے لئے استعمال کریں گے۔ دولت مشترکہ کے ہر ملک کی طرح سری لنکاکو بھی دولت مشترکہ کی اقدارکا پاس کرنا ہے.

گزشتہ چندسال میں اوردولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس 2013ءسے پہلے برطانیہ نے تنازع کے بعدکی مصالحت اور انسانی حقوق کی مجموعی صورتحال کے بارے میں سری لنکا حکومت سے اپنے خدشات کا بارہا اظہار کیا ہے.

ہم سمجھتے ہیں کہ دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس 2013ء میں شرکت اس تنظیم کے لئے درست قدم ہے۔اگر برطانیہ وہاں نہ ہواتو ہم دولت مشترکہ کو ان امور پرتوجہ دینے کے لئے آمادہ نہیں کر سکیں گے جو ہمارے لئے اہم ہیں.

تازہ ترین خبریں

دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس 2013ء میں شرکت کیوں ضروری ہے؟

تفصیلی خبر

دولت مشترکہ کے بارے میں ہیوگو سوائرکے ٹوئٹر پر سوالات اور جوابات

تفصیل

سماجی میڈیا

سری لنکا میں ہونے والے دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس 2013ء کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لئے سماجی میڈیاسے رابطہ رکھئیے۔ .

ٹوئٹر

وزیراعظم ڈیوڈکیمرون

@number10gov

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ

@WilliamJHague

وزیرمملکت ہیوگو سوائر

@HugoSwire

برطانوی ہائی کمیشن کولمبو

@UKinSriLanka

سری لنکا میں ہونے والے دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس 2013ء کا سرکاری اکاونٹ

@CHOGMSriLanka

فیس بک

وزارت خارجہ

برطانوی ہائی کمیشن کولمبو

سری لنکا میں ہونے والے دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس 2013ء کا سرکاری فیس بک صفحہ

ہیش ٹیگز

# دولت مشترکہ سربراہان مملکت اجلاس

Updates to this page

شائع کردہ 13 November 2013
آخری اپ ڈیٹ کردہ 17 November 2013 + show all updates
  1. Included Foreign Secretary meeting human rights campaigners story

  2. Added an update on UK activity at CHOGM

  3. Links to news stories added on the latest events at CHOGM 2013

  4. Added Urdu Translation

  5. First published.