خبروں کی کہانی

عید الاضحی2013ء:ڈیوڈکیمرون کا پیغام

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے عید الاضحی کے موقع پرمسلم کمیونٹی کودلی مبارکباد کاپیغام دیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
David Cameron meets members of a mosque in Manchester.

عید الاضحی کی آمد سے پہلےڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے:

'’برطانیہ اوردنیا بھر میں عید الاضحی کا مقدس تہوارمنانے والے مسلمانوں کو میری جانب سے دلی مبارکباد.

سال کے اس موقع پر،جیسا کہ عام طورپرہوتا ہے، ہم ہرعمراورپس منظرکے مسلمانوں کو دوسروں کو خود پراولیت دیتے نیک مقاصد کے لئے عطیات دیتے اورضرورتمندوں کے لئے دعا کرتے دیکھتےہیں“.

میں برطانیہ کے تقریبا تیس لاکھ مسلمانوں کے فلاحی کاموں، ان کے ایثاراورعشق الہی کا معترف ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا ملک عقائداورمذاہب کے حامل افراد کی وجہ سے بہت مستحکم تر ہے۔ برطانیہ کے مسلمان، مسیحی، یہودی، سکھ اور ہندو،ان کے ادارے اوران کی اقدارہمیں استحکام عطا کرتی ہیں.

اب جبکہ سال ختم ہونے کے قریب ہےہمیں ملک کے لئے برطانوی مسلمان کمیونٹیز کے غیرمعمولی اورمسلسل کردارکی یاد دہانی ہوتی ہے۔اس سال میری ملاقات مسلم کاروباری مرد وخواتین، تاجروں،مذہبی رہنماؤں، سرکاری ملازمین اورمحنت کش خاندانوں سے ہوئی، وہ اوردوسرے متعدد افراد ہمارے ملک کے لئے ایک اہم کردارادا کرتے ہیں اورمیں ایک ایسی قوم کا وزیر اعظم ہونے پر فخرمحسوس کرتا ہوں جہاں تمام پس ہائے منظراورعقائد کے حامل افراد اپنے عقائدپرآزادی سے عمل کرتے ہوئےہمارے مستقبل میں حصے دار ہو سکتے ہیں.

نئے سال کے ساتھ مسلمانوں اور ان دیگر افراد کے لئے امید تازہ ہورہی ہے جو ہماری دنیا میں مصائب کا شکار ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ برطانوی حکومت اپنی کل قومی آمدنی کے 7۔0 فی صد سےدنیا کے غریب ترین افراد کی مدد کے لئے سرمایہ کاری کرنے کا اپنا وعدہ پوراکررہی ہے۔ میں شکرادا کرتا ہوں کہ بیرون ملک ضرورتمندوں کی مدد کے لئے ہم مسلم اوردیگر تنظیموں کے ساتھ شراکت کرسکے ہیں.

مجھے امید ہے کہ آپ کایہ تہوارپرمسرت اورپرامن ہوگا۔ عید مبارک!

Updates to this page

شائع کردہ 12 October 2013