خبروں کی کہانی

عیدالفطر2014ء: وزیراعظم کا پیغام تہنیت

ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ اوردنیا بھر کے مسلمانوں کوعید کی مبارکباددینے کے لئے ایک وڈیو پیغام ریکارڈ کروایا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

Eid al-Fitr 2014: David Cameron’s message

وڈیوپیغام

میں ملک میں اوردنیا بھر کے مسلمانوں کو جو عید منارہے ہیں اپنی نیک خواہشات ارسال کرتا ہوں.

اس ماہ رمضان میں برطانوی مسلمانوں نے مظاہرہ کیا کہ اسلام کیا ہے.

ہم نے فلاحی جذبے کا بے مثال مظاہرہ دیکھا جب ملک بھر سے مسلمانوں نے کم نصیب افراد کے لئے جو کچھ ہوسکا اور اپنا وقت نکال کے لئے دیا.

ہم نے مسلمانوں کے عبادت سے کمٹ منٹ کو دیکھا ہے، مسلمان ماہ مقدس میں نماز، ضبط نفس اور روزے کواپنے اوپر فوقیت دیتے رہے.

تیسرے ہم نے کمیونٹی کے لئے ان کا اخلاص دیکھا اورایک بار پھر برطانوی مسلمانوں نے اپنے دروازے ‘‘بڑے افطار’‘میں ہر پس منظر کے لوگوں کے لئے کھول دئیے، مساجد،کمیونٹی سینٹرز، پارکوں اور شمالی لندن کے ایک یہودی معبد میں بھی سب کے ساتھ روزہ کھولا اوررکاوٹوں کو دور کیا جارہا تھا.

یہ ایک چیلنج آمیز مہینہ تھا- خاص طور پر گرما کے طویل دنوں کی وجہ سے.

اس لئے یہ بڑا اچھا لگ رہا تھا کہ اتنے سارے برطانوی مسلمان اور دیگر عقائد کے حامل اور لادین لوگ سب اس خصوصی ماہ میں اکھٹا ہوتے رہے.

ایک بار پھرعید منانے والوں کومیری جانب سے ‘‘عید مبارک’’.

Updates to this page

شائع کردہ 28 July 2014