خبروں کی کہانی

برطانیہ:عید الفطر کے موقع پرتہنیتی پیغامات

برطانوی وزرا نے برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کے موقع پردلی مبارکباد ارسال کی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Eid Mubarak

کمیونٹیز وزیراسٹیفن ولیمز نے کہاہے:

برطانیہ اور دنیا بھر میں مسلمان عید منارہے ہیں جو ماہ رمضان کااختتام ہے اور آج میں آپ سب کو ایک پر مسرت عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔ جہاں متعدد مسلمانوں نے رمضان کا دورانیہ پرسکون عبادات، غور و فکر اور پرہیزگاری میں گزارا ہوگا وہیں مشرق وسطی کے عوام کے بارے میں خیال آتا ہے ، بے شمار مسلمان، دوسرے عقائد کے حامل اور لادین افراد کے لئے یہ مہینہ امن کا مہینہ نہیں رہا ہوگا اور ہم سب امید کرتے ہیں کہ امن اور استحکام وہاں جلد لوٹ آئینگے.

وطن میں ہم خوش قسمتی سے پر امن رمضان سے لطف اندوزہوئے اور کئی مساجد کو موقع ملاکہ وہ اپنے دروازے اپنی کمیونٹی کے لئے کھول کے ‘بڑا افطار’منعقد کریں جہاں علاقے سے روزہ کھولنے کے لئے سب کو دعوت دی جائے۔ کئی مساجد اور ان کے عبادت گزاروں نے رمضان میں دوسرے افراد کو خود پر ترجیح دی ہوگی، جو مسلمانوں اور غیر مذہبی فلاحی اداروں کو زیادہ امداد دے کر بھی کیا ہوگا۔ ان سب سے میرے اس مستحکم یقین کو جلا ملتی ہے کہ مسلم اقدار اوربرطانوی اقدار ساتھ ساتھ چل سکتی ہیں.

عید مبارک.

وزیرمملکت ایرک پکلز کا وڈیو پیغام :

وزیرمملکت ایرک پکلز

وزیرمملکت برائے عقائد و کمیونٹیز بیرونس سعیدہ وارثی کا وڈیو پیغام:

وزیرمملکت برائے عقائد و کمیونٹیز بیرونس سعیدہ وارثی

لارڈ احمد آف ومبلڈن کا وڈیو پیغام:

لارڈ احمد آف ومبلڈن

Updates to this page

شائع کردہ 28 July 2014