وزارت خارجہ: 1000 سے زائد برطانویوں کی وطن واپسی میں مدد
وزارت خارجہ برطانیہ کے عملےنے دنیا بھر میں گزشتہ برس 1000 سے زائد برطانویوں کے کرسمس کا تحفظ کیا اوراس سال اب تک سینکڑوں افراد کی کرسمس ایام میں مدد کرچکے ہیں.
وزارت خارجہ کے نئے جاری شدہ اعدادو شمار کے مطابق کرسمس 2015 ء سے دوہفتے پہلے دنیا بھرکےسفارتخانوں کےعملےنے 1242 برطانویوں کی مدد کی جو بیرون ملک اپنے پاسپورٹ گم کرچکے تھے یا ان کی مدت ختم ہوچکی تھی.
ان ٹیموں نے ہنگامی سفری دستاویز جاری کیں اورلوگوں کو کرسمس کے لئے وطن واپسی میں مدد دی۔ یہ مثبت کام 2016ء میں جاری رہا اوردسمبر میں اب تک 714 سے زائد ہنگامی سفری دستاویزجاری ہوچکی ہیں.
وزارت خارجہ کے اعداد و شمارمسافروں کی یاددہانی کے لئے جاری کئے گئے ہیں کہ بیرون ملک اپنے پاسپورٹس اور دیگر اشیا کی دیکھ بھال کیا کریں۔ ہنگامی سفری دستاویز حاصل کرنے میں وقت اوررقم لگتی ہےاورسفرکا لطف نہیں رہتا.
وزیربرائے کونسلرخدمات ٹوبائس ایلووڈ کہتے ہیں:
ہمارا عملہ دنیا کے دوردراز علاقوں میں ہر طرح کی مشکل میں برطانویوں کی مدد کرتا ہے اور یہ فریضہ اس وقت اور بھی طمانیت بخش ہوجاتا ہے جب وہ کرسمس کے فرشتوں کی طرح بے شمار لوگوں کو وطن واپس جاکے اہل خانہ کے ساتھ کرسمس منانے کا موقع فراہم کردیتے ہیں.
لیکن یہ ضروری ہے کہ لوگ سفر کے دوران اپنی ذمےداری کو سمجھیں اوراپنے پاسپورٹ محفوظ رکھیں ورنہ کرسمس تناو اورمہنگا تجربہ بن سکتا ہے. وزارت خارجہ برطانیہ ان دنوں ایک مہم پاسپورٹ ہسل, جاری کئے ہوئے ہے جس کے تحت ایسی ٹپس اورمشورے دئیے جارہے ہیں کہ برطانوی شہری بیرون ملک اپنے پاسپورٹ کی حفاظت کیسے کریں.
ان اعداد وشمارکے ساتھ ہی ‘’ بیرون ملک برطانوی شہریوں کی مدد’’ سالانہ رپورٹ بھی شائع کردی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے کونسلر عملے نے 16/2015ء میں 23000 افراد کی مختلف مسائل میں مدد کی جن میں گرفتاریوں سے لے کر اموات اورزخمی ہونے کے واقعات شامل ہیں.
رپورٹ میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح برطانوی سفارتخانوں، ہائی کمیشنز اورکونسلیٹس کا عالمی نیٹ ورک بیرون ملک برطانوی شہریوں کو مدد اور مشورے فراہم کرسکتا ہے.
مزید معلومات ‘’ بیرون ملک برطانوی شہریوں کی مدد رپورٹ میں دیکھی جاسکتی ہےرپورٹ
مزید معلومات
پاسپورٹ ہسل وزارت خارجہ کے’ سفری آگاہی’ محفوظ سفرمہم کا حصہ ہےجو بیرون ملک سفر کرنے والے تمام شہریوں کو ذمے داری سے سفر کرنے اورکونسلرکیسوں میں کمی کرسکتے ہیں۔ مہم سفری صنعت کے400 سے زائد شراکت داروں کے ساتھ مل کراس پیغام کو عام کررہی ہے۔ مزید معلومات کے لئے: وزارت خارجہ سفری مشورے
-
وزارت خارجہ سفری مشورے کا باقاعدہ تازہ ترین اجرا کیا جاتا ہے. آپ سائن اپ کرکے اس ملک سے مخصوص سفری مشورہ ای میل الرٹ کے ذریعےحاصل کرسکتے ہیں
-
یہی تازہ ترین سفری مشورے وزارت خارجی کی فیس بک اور ٹوئٹرسے بھی حاصل کرسکتے ہیں
بیرون ملک سفر میں مسائل کا شکار افراد کے لئے وزارت خارجہ کیا کرسکتی ہے؟
کیا کرسکتی ہے: | کیا نہیں کرسکتی: |
آپ کو ہنگامی سفری دستاویز جاری کرسکتی ہے | بغیر کارآمد پاسپورٹ یا لازمی ویزا کے کسی ملک میں داخل ہونے میں مدد نہیں کرسکتی |
رقم کی منتقلی سے متعلق معلومات فراہم کرسکتی ہے | آپ کو قانونی مشورہ یا دستاویز کا ترجمہ نہیں کراسکتی |
اگرآپ عصمت دری یا سنگین جنسی یا جسمانی حملےیا جرم کا شکار ہوجائیں یا بیمار ہوں یا اسپتال میں ہوں تو مدد کرسکتی ہے | جرائم کی تفتیش یا آپ کو جیل سے باہر نہیں لاسکتی |
مقامی وکیلوں، ترجمانوں، ڈاکٹروں اور کفن دفن کرنے والوں کی فہرست دے سکتی ہے | اسپتال یا جیل میں مقامیوں سے بہترسلوک نہیں دلواسکتی ([البتہ بین الاقوامی تسلیم شدہ معیارسے گرے ہوئے سلوک کی صورت میں معاملے کو اٹھائے گی) |
گرفتاری کی صورت میں آپ سے رابطہ کرسکتی ہے | کسی بل کی ادائی یا آپ کو رقم کی فراہمی نہیں کرسکتی |
ضرورت ہو تو وطن میں آپ کے دوستوں اور اہل خانہ سے رابطہ کرسکتی ہے | آپ کے لئے سفری انتظامات نہیں کرسکتی |
جبری شادی کی صورت میں مدد کرسکتی ہے | |
والدین کے ہاتھوں بچے کے اغوا کی صورت میں متاثرین کی مدد کرسکتی ہے |