سکریٹری خارجہ کی ویانا میں ایران جوہری مذاکرات میں شرکت
سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ ایران جوہری مذاکرات اورغزہ میں تشدد پر بحث کے لئےویانا پہنچ گئے ہیں.
سکریٹری خارجہ نے ویانا میں پریس سے بات کرتے ہوئے کہا:
جیسا کہ آپ کو علم ہے ہمارا مقصد ایک ایسے معاہدے کے لئے مذاکرات کرنا ہے جو دنیا کو یہ یقین دہانی کرا سکے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں مطلقا پرامن مقاصد کے لئے ہیں۔ ہم عبوری معاہدے کو آگے بڑھارہے ہیں جو ہم نے نومبر میں کیا تھا اور جس کی اب تک تمام متعلقین بشمول ایران نے پاسداری کی ہے۔ابھی نمایاں خلا باقی ہیں جو ان مذاکرات میں بڑے واضح ہیں اوریہ ممکن نظر نہیں آتا کہ آج ایک فوری پیش رفت ہوسکے۔ لیکن ہم بیرونس ایشٹن کی درخواست پر تمام وزرائے خارجہ یہاں جمع ہوئے ہیں تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ اگلے ہفتے 20 جولائی سے پہلے جب عبوری معاہدے کی چھ ماہی مدت ختم ہوجائےگی پیش رفت کاکیا امکان ہے.
اس کے ساتھ ساتھ ہم غزہ میں جوکچھ ہورہا ہے اس پر بھی بات کریں گے۔غزہ میں تشدد کے خاتمے اورنومبر 2012ء جنگ بندی معاہدے پر عمل کی فوری ضرورت ہے۔ یورپی یونین کے ہم میں سے کئی وزرائے خارجہ اس پرغورکرتے رہےہیں کہ کیا کیا جاسکتا ہے۔ کل میں نے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر خارجہ سے بات کی اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل نے غزہ میں تشدد کے خاتمے کی ضرورت کے بارے میں ایک بیان جاری کیا۔ مجھے معلوم ہے کہ ہم آج اس پر مزید کام کریں گے.
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @ولیم ہیگ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک