سکریٹری خارجہ کا ایران جوہری معاہدے کی سالگرہ پرتبصرہ
بورس جانسن نے تاریخی سفارتی کامیابی کی ستائش کی ہے۔
جمعرات 14 جولائی 2016ء مشترکہ جامع منصوبے پردستخط کی پہلی سالگرہ ہے، اس معاہدے کو عام طور سے ایران جوہری معاہدے کے نام سے جانا جاتا ہےجو امریکا، ایران، چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اوریورپی یونین کے درمیان ہوا ہے.
سالگرہ کے موقع پرسکریٹری خارجہ بورس جانسن نے اپنے تبصرے میں کہا ہے:
ایران جوہری معاہدے کی پہلی سالگرہ ہمارے لئے ویانا میں اس تاریخی سفارتی پیش رفت کی یاد دہانی ہے جس نے دنیا کو ایک محفوظ ترمقام بنادیا ہےاورایرانی عوام کے لئے حقیقی فوائد ممکن بنائے ہیں.
برطانیہ عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کراس معاہدے پرمکمل عملدرآمد کے لئے کام جاری رکھے گا تاکہ اس کے فوائد سے مکمل طورپرمستفید ہوا جا سکے.
مزید معلومات
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک