سکریٹری خارجہ کی کابل بم دھماکے کی مذمت
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے آج کے کابل بم دھماکے کی مذمت کی ہے اوراس میں ایک برطانوی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے.
سکریٹری خارجہ نے کہا:
یہ محض چند دنوں میں دوسرا حملہ ہے جس کی ذمے داری طالبان نے قبول کی ہےاور میں ان کے اس بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ اس میں ایک برطانوی سیکیورٹی کنٹریکٹر ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ان کے اہلخانہ کو مطلع کردیا گیا ہے اور اس مشکل وقت میں میری دلی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ کونسلر عملہ ان کی معاونت کے لئے تیار ہے.
دو افغان خواتین بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں اور کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے افغان عوام کو مزید پر امن مستقبل سے نہیں روک سکتے جس کے لئے وہ عالمی برادری کے تعاون سے کوشش کررہے ہیں.
مزیدمعلومات
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک