خبروں کی کہانی

سکریٹری خارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے حالیہ واقعات پربات چیت

سکریٹری خا رجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے اسرائیل اورمقبوضہ فلسطینی علاقے میں ہونے والے واقعات پر بات چیت کی اورجانوں کے مزید نقصان سے گریز پر زوردیا.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خا رجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے اسرائیل اورمقبوضہ فلسطینی علاقے میں ہونے والے واقعات پر بات چیت کی,اس کے بعد سکریٹری خارجہ نے کہا :

میں نے اسرائیلی وزیر خارجہ اویگدور لبرمین سے آج صبح اسرائیل اورمقبوضہ فلسطینی علاقے میں ہونے والے واقعات پر بات چیت کی ہے۔ میں نے تین اسرائیلی نوجوانوں کی المناک موت پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ ہم مشرقی یروشلم میں کل ایک فلسطینی کی بہیمانہ ہلاکت پر گفتگو کی اور اتفاق کیا کہ ان جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائیگا.

ہم نے تشدد میں اضافے سے گریزکی ضرورت پر بات کی جس سے مزید بےگناہ جانوں کا نقصان ہوتا ہے۔ ہم نے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ ہم نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میں نے واضح کردیا کہ برطانیہ ایک ایسے معاہدے کے حصول کے لئے پر عزم ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل پرامن ہونے کا ضامن ہو۔ اس کے حصول کے لئے ایران کو عالمی برادری کے سنگین خدشات کو دور کرنے کے لئے درکار اقدامات کے بارے میں حقیقت پسند بننا پڑیگا.

Updates to this page

شائع کردہ 3 July 2014