خبروں کی کہانی

سکریٹری خارجہ کی ایرانی وزیرخارجہ سے گفتگو

سکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ قدم بہ قدم اوردو طرفہ باہمی بہترتعلقات کے لئے برطانیہ کا در کھلا ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے ایرانی وزیرخارجہ علی اکبر صالحی سے رابطہ کرکے ایرانی صدارتی انتخابات کے بعد برطانیہ-ایران تعلقات اورعالمی امورپر بات چیت کی۔

سکریٹری خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باب میں عالمی برادری کے خدشات کو دور کرنے کے لئے فوری پیش رفت کی ضرورت کو دہرایا۔انہوں نے واضح کیا کہ برطانیہ ایران کے ساتھ باہمی تعلقات میں قدم بہ قدم اوردوطرفہ بنیادوں پربہتری کے لئے درواکئے ہوئے ہے۔

سکریٹری خارجہ نے کہاکہ وہ ستمبرمیں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات کے لئے آمادہ ہیں۔ سکریٹری خارجہ نے عباس یزدی کے باب میں برطانیہ کے خدشات کا مسئلہ بھی اٹھایا، جو برطانوی –ایرانی دہری شہریت کے حامل ہیں اورجون میں دبئی میں غائب ہوگئے تھے۔

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @ولیم ہیگ

وزارت خارجہ ٹوئٹر پر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

ٹوئٹراردو میں@ یوکے اردو اردو میں فیس بک

Updates to this page

شائع کردہ 31 July 2013