سکریٹری خارجہ: غزہ واسرائیل میں مصری جنگ بندی انی شئیٹوکا خیرمقدم
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نےغزہ اور اسرائیل پراس موقع سے فائدہ اٹھا کرتنازعات کو ختم کرنے کے لئے زور دیا ہے.
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:
میں مصر کے جنگ بندی انیشئیٹو کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ میں مصرکی حکومت کو اس کی کوششوں اور قیادت کے لئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس نے تنازع کو ختم کرنے کے لئے کی ہیں.
میں اسرائیل کے، اس مجوزہ معاہدے کی شرائط کو اصولی طور پر تسلیم کرنے اورفلسطینی اتھارٹی کے مصری انیشئیٹو کی توثیق کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں۔ میں حماس اورغزہ کے تمام عسکریت پسند گروہوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر تنازع کو ختم کریں اوراسرائیل پرراکٹوں کے تمام حملوں کو بند کریں تاکہ دونوں طرف خونریزی روکی جاسکے.
تشدد کا خاتمہ وہ موقع فراہم کرے گا جس سے غزہ کی پٹی میں عدم استحکام کی اصل وجوہ سے نمٹا جاسکے گا کہ جس کے بغیراسرائیل اورغزہ دونوں کی طویل مدتی سلامتی کا حصول ممکن نہیں ہوگا.
مزید معلومات
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک