سکریٹری خارجہ کا افغان انتخابات کا خیرمقدم
سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نےہراسانی اوردھمکیوں کے باوجود افغان مردوخواتین کے بھاری تعداد میں ووٹ ڈالنے کا خیر مقدم کیا ہے.
کئی لاکھ افغانوں نے آج انتخابات میں حصہ لیا تاکہ 2001ء کے بعد سے اپنا دوسرا صدراورصوبائی کونسلوں میں اپنے نمائندے چن سکیں.
آج کے انتخابات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:
افغانستان اوراس کے عوام کےلئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ۔ ملک بھرمیں لاکھوں لوگ اپنے صدر کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ یہ افغان عوام کی بہت بڑی کامیابی ہےکہ اتنی بڑی تعداد میں ووٹر،مرد وعورتیں، نوجوان اوربوڑھے گھروں سے تشدد کی دھمکیوں کے باوجود نکل کراپنے ملک کے مستقبل کے بارے میں اپنی رائے دینے پہنچے.
اب جبکہ تمام ووٹ ڈالے چکے ہیں مجھے امید ہے کہ تمام جماعتیں اس دوران صبراوراحترام کا مظاہرہ کریں گی جب انتخاباتی حکام ووٹوں کی گنتی اوربیلٹ پیپر کی جانچ کرکے نتیجے کا اعلان کرینگے.
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر@WilliamJHague
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر@وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک