سکریٹری خارجہ کا ایرانی جوہری صلاحیتوں کے آزادانہ تجزئِے کا خیرمقدم
فلپ ہیمنڈ نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی قرارداد کی اہمیت کا ذکرکیا.
فلپ ہیمنڈ نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA)کے ایرانی جوہری صلاحیتوں کے حتمی تجزئیے کا خیر مقدم کیا ہے۔.
ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے آج متفقہ طور سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں تسلیم کیا گیا ہے کہ ایران نے ان تمام سرگرمیوں کی پابندی کی ہے جو ممکنہ فوجی طول و عرض روڈ میپ (PMD) کا تقاضا تھیں۔ اس سے بورڈ کو اس خصوصی مسئلے پرغوروفکر کا باب بند کرنے کا موقع ملا ہے.
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا:
ایران سے ہمارے رابطوں کا یہ ایک اہم دن ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کے امکانی فوجی عزائم کے باب میں سولہ سالہ تحقیقات کا اختتام ہوگیا ہے اور آئی اے ای اے کی توجہ اب جولائی میں ایران کے ساتھ ہونے والے تاریخی جوہری معاہدے کی تصدیق اور نگرانی پرمرکوز ہو سکے گی. اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد اوراس کے ساتھ توسیعی معائنے اورتصدیقی سرگرمیوں پر ایران کی مطابقت ہی اس بات کی یقین دہانی کا موثر ترین ذریعہ ہے کہ ایران فوجی جوہری پروگرام پرکام نہیں کررہا ہے اوراس سے علاقائی تحفظ کی ضمانت ہوتی ہے اور ایران کو عالمی برادری کے ساتھ دوبارہ ہم آہنگ ہونے کا موقع ملتا ہے.
ہم منتظر ہیں کہ ایران باقی ماندہ سرگرمیوں کی تکمیل کرے تاکہ یوم عملدرآمد آسکے اورپابندیاں اٹھانا شروع کیا جاسکے.
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک