سکریٹری خارجہ کی جانب سےمشرق وسطی امن عمل کی پیش رفت کاخیرمقدم
سکریٹری خارجہ نے امریکی سکریٹری خارجہ جان کیری کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینی مذاکرات بحال کرنے پر متفق ہوگئے ہیں.
اعلان کے بعد سکریٹری خارجہ نے کہا:
میں سکریٹری جان کیری کے اس اعلان کا گرمجوشی سے خیر مقدم کرتا ہوں کہ اسرائیل اورفلسطینیوں کا اس امرپراتفاق ہوگیا ہے جوبراہ راست اورحتمی مذاکرات کی بنیاد فراہم کرتا ہے.
میں جان کیری اوران کی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اورمیں دونوں رہنماؤں وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اورصدرمحمود عباس کے اس باب میں قیادت کے مظاہرےکو سراہتا ہوں۔ بلا شبہ یہ محض ابتدا ہے انجام نہیں۔ برطانیہ آئندہ آنے والے ہفتوں اورمہینوں میں فریقین اورامریکا کو ان کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے جس سے اسرائیلی اور فلسطینی عوام کے لئے دیرپا امن کا حصول ممکن ہوسکے.
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @ولیم ہیگ
وزارت خارجہ ٹوئٹر پر @وزارت خارجہ
اردو میں ٹوئٹر@یوکے اردو
اردو میںفیس بک