سکریٹری خارجہ کی جانب سے رمضان المبارک کاپیغام
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ نے برطانیہ اور دنیا بھر میں مسلمانوں کو رمضان کے مقدس مہینے کی آمد پردلی مبارکبادارسال کی ہے۔
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈنے کہاہے:
برطانیہ اوردنیابھر کے مسلمانوں کو ‘ رمضان مبارک’.
برطانیہ مسلم دنیا میں اپنے مستحکم روابط پر فخرکرتا ہے جو بیرون ملک ہماری شراکت داریوں اوربرطانیہ میں متحرک اورمتنوع کمیونٹیز کے ذریعے قائم ہیں۔ ہمارے سفارتی نیٹ ورک کے مشن اوران کا عملہ ان کمیونٹیز کے ساتھ مل کر جن کے درمیان وہ رہتے اورکام کرتے ہیں، ہماری مشترکہ اقدارکے تحت یہ ایام منائیں گے.
ماہ رمضان پرامن غورو فکر، ہمدردی اورخیرات کابھی موقع ہے۔ مسلم دنیا میں کئی لوگ یہ رمضان تنازعات اورغربت کے سبب اپنے خاندانوں اورکمیونٹیزسے دوررہ کر منائیں گے۔ برطانیہ دنیا بھر میں ضرورتمند افراد کی مدداپنی فراخدلانہ انسانی فلاحی اورترقیاتی امداد کے ذریعے کرتا رہے گا۔ اورہم ایک ایسی دنیا کے لئے کام کرتے رہیں گے جو ہم سب کے لئےپرامن، محفوظ اورخوشحال ہو .
مزیدمعلومات
-
سکریٹری خارجہ فلپ ہیمنڈ ٹوئٹر پر@فلپ ہیمنڈ
-
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
-
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
-
وزارت خارجہ فیس بک