پریس ریلیز

حج حادثہ: وزیراعظم کی تعزیت

ڈیوڈ کیمرون نے سعودی عرب کےشاہ سلمان کو ایک تحریری پیغام بھیجا ہے جس میں مکہ میں اس ہفتے ہونے والی ہلاکتوں پرتعزیت کی ہے.

اسے 2015 to 2016 Cameron Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے شاہ سلمان کے نام پیغام میں لکھا ہے:

حضورعالی

مجھے جمعرات کو مکہ میں ہونے والے المناک واقعے پردکھ اورصدمہ ہوا ہے۔ میری ہمدردیاں اوردعائیں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اسلامی سال کے اس اہم موقع پراتنے بڑےسانحے کو برداشت کرنا بڑا مشکل ہے.

میری دلی ہمدردیاں اوربرطانوی عوام کے دلی جذبات اس مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں.

سکریٹری خارجہ نے بھی [اظہار تعزیت کے لئے بیان ]دیا ہے(https://www.gov.uk/government/news/foreign-secretary-saddened-by-enormous-loss-of-life-in-mecca).

شائع کردہ 27 September 2015