پریس ریلیز

بنگلادیش میں جاری تشدد کو ختم کیا جائے-ہیوگو سوائر کا اصرار

وزارت خارجہ کے وزیرہیوگو سوائر نے زوردیا ہے کہ بنگلادیش میں گزشتہ ساٹھ دن سے جاری تشدد اور انتشار کو ختم کیا جائے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

ہیوگو سوائر نے کہا:

برطانیہ ایک طویل عرصے سے بنگلادیش کا دوست ہے۔ اس لئے مجھے خاص طور سے گزشتہ ساٹھ دن سے جاری تشدد اور انتشارپر بہت دکھ ہے جس سے بے شمار بنگلادیشیوں کےروزگار، تعلیم اورتحفظ پر اتنا زیادہ اثر پڑا ہے۔ جمہوری بنگلادیش میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے.

برطانیہ تمام بنگلادیشی سیاسی جماعتوں، حکومت اور معاشرے کے دوسرے عناصر پرزوردیتا ہے کہ وہ اعتمادسازی کے اقدامات کریں جو تشدد کو روکنے، کشیدگی کو کم کرنے اورایک مشمولی اور شراکتی سیاسی عمل کی یقین دہانی کے لئے ضروری ہیں.

مزیدمعلومات

ہیوگو سوائر ٹوئٹرپر@ہیوگو سوائر

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

Updates to this page

شائع کردہ 5 March 2015