عالمی یوم جمہوریت: نیابرطانوی قانونی مہارت فنڈ اورمیگنا کارٹا عالمی دورہ
برطانیہ نے میگنا کارٹا کے ایک عالمی دورے اور برطانوی قانونی مہارت میں دنیا بھر کی حصہ داری کے لئے ایک نئے فنڈ کا اعلان کیا ہے
بیرونیس جوائس اینلے نے پاؤنڈ کے ایک نئے فنڈ کا اعلان کیا ہے تاکہ دوسرے ملک برطانیہ کی عالمی قائدانہ قانونی مہارت سے مستفید ہوسکیں۔ یہ اعلان عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر کیا گیا ہے.
گریز ان میں، جو برطانیہ کا عالمی ممتازقانونی مرکز ہے وزیرموصوفہ نے میگنا کارٹا فنڈ کا اجرا کیا ہے۔ اس اعلان کی بنیاد اس سال اس تاریخی دستاویز کی 800 ویں سالگرہ کی تقریبات پر رکھی گئی ہے۔اس دستاویز نے دنیا بھر میں جمہوریت کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کیا ہے.
یہ ابتدائی فنڈز برطانیہ کی عملی مہارت کوپارلیمینٹیرئینز، جج اور وکلا کوجمہوریت کے اپنے راستے پر رہنمائی کے لئے مدد دینے میں کم آئیں گے.
نئے فنڈ کی اہمیت پر تبصرہ کرتےہوئے بیرونیس جوائس اینلے نے کہا:
جمہوریت جو قانون کی حکمرانی کے تحت ہو ہمارے نزدیک بہترین طرز حکومت ہے اور طویل مدتی رحجان یہ ہے کہ ممالک مزید جمہوری طرزحکمرانی چاہتے ہیں، کم نہیں۔ برطانوی حکومت اس کی معاونت کی پابند ہے۔ یہ فنڈ جس کا اجرا میں آج کررہی ہوں دنیا بھر کے ان ملکوں کو برطانوی قانونی مہارت فراہم کرے گا جو قانون کی حکمرانی اور اپنےجمہوری عمل کو بہتر بنانا چاہتے ہیں.
اس کے ساتھ ہی وزارت خارجہ کے وزیرہیوگو سوائر نے اعلان کیا ہے کہ میگنا کارٹا اگلے ہفتے ایک عالمی دورہ شروع کررہا ہے جو ہیریفرڈ کیتھیڈرل اور عظیم برطانیہ مہم کی شراکت دوری میں کیا جائیگا۔۔اس دستاویز کی اصل شکل اور 1215ء میں شہنشاہ کی واحد بچ جانے والی رٹ سات ملکوں ، چار براعظموں سے گزرینگی اور مجموعی طور پر تقریبا 65,000 میل کا سفر طے کریں گی.
دنیا بھر میں ہزاروں افراد اس دستاویز کو دیکھنے کا ایک منفرد موقع حاصل کرسکیں گےجو کہ قانون کی حکمرانی کی عالمی تسلیم شدہ علامت ہے اورخود دیکھ سکیں گے کہ میگنا کارٹا کے اصول آج کی دنیا سے ہمیشہ سے زیادہ تعلق رکھتے ہیں. میگنا کارٹا نے دنیا بھر میں جمہوریت کی تاریخ میں کلیدی کردار ادا کیا ہےاورآج بھی برطانوی قانون کا حصہ ہے یہ دورہ اپنی عالمی بازگشت کا مظاہرہ کرے گااوراس کے ساتھ تجارت، قانون، عالمی اقدار اور جمہوریت پر برطانیہ کے اثرات کی عکاسی کرےگا۔.
وزارت خارجہ کے وزیر ہیوگو سوائر نے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا :
میگنا کارٹا ہماری تاریخ کا ایک بے حد اہم حصہ ہے اورہماری اقدار کے لئے آج ایک مشعل راہ کا کام کرتا ہے۔ یہ دورہ امریکا سے لے کرجنوب مشرقی ایشیا تک لوگوں کو خود اسے دیکھنے کا شاندار موقع دے رہا ہے اور وہ خود غور کرسکیں گے کہ وہ کن اقدار کی علامت ہے.
ہیریفرڈ کیتھیڈرل کے چانسلر کرس پلن نے کہا:
مجھے خوشی ہے کہ ہماری میگنا کارٹا کی دستاویز یہ عالمی دورہ کررہی ہے جس سے دنیا بھر میں ہمیشہ سے زیادہ افراد اسے قریب سے دیکھنے کا سنسنی خیز اورمنفرد موقع حاصل کرسکیں گے اوریہ جان سکیں گے کہ یہ کن اصولوں سے عبارت ہے.
مزید معلومات
- بیرونس جوائس اینلے ٹوئٹر پر @جوائس اینلے
- ہیوگو سوائر ٹوئٹر پر@HugoSwire
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک