وزیراعظم کاخط بنام ڈاکٹرحسن روحانی
ڈیوڈ کیمرون نےایرانی صدر ڈاکٹرحسن روحانی کو ان کی صدارت کے افتتاح پر ایک خط بھیجا ہے.
اپنے خط میں وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ ڈاکٹر حسن روحانی کاانتخاب ایران کے لئے مستقبل میں ایک مختلف راہ اپنانے کا اوربرطانیہ کے ساتھ قدم بہ قدم اوردوطرفہ بنیادوں پر باہمی تعلقات بہتر بنانےکا موقع ہے۔ انہوں نے لکھا ہے:
آپ کی صدارت کے یوم افتتاح پر میں اپنی اس توقع کے اظہارکے لئے یہ خط تحریرکررہاہوں کہ آپ کا انتخاب ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کاایک موقع ہوگا.
باہمی تعلقات کی بہتری ایک مرحلہ وارعمل ہے اوراس کے لئے کئی امورپرتوجہ دینا ہوگی.
وزیراعظم نے ایران سے اپنےجوہری مسئلے پرعالمی برادری کے ساتھ تعمیری اورسنجیدگی سے رابطہ قائم کرنے اورشام کے بحران کے پرامن حل کے لئے تعاون کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے.