کمیونٹیزسکریٹری کی جانب سےعید الاضحی مبارک!
کمیونٹیز سکریٹری ایرک پکلز اورکمیونٹیز وزیرلارڈ احمد نے مسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد ارسال کی ہے.
عید الاضحی کا آغاز4 اکتوبر 2014ء کو ہورہا ہے۔ یہ ان دو مذہبی تہواروں میں سے دوسرا ہے جو مسلمان دنیا بھر میں ہرسال مناتے ہیں۔ عید الاضحی حضرت ابراہیم ؑ کی اللہ تعالی کے حکم کی تابعداری میں اپنے بیٹے اسمعیلؑ کی قربانی کے لئے آمادگی کی یاد میں منائی جاتی ہے، اور اللہ تعالی اس کو قبول کرتے ہوئے ایک بچھڑا حضرت ابراہیمؑ کو قربان کرنے کے لئے عطا کردیتے ہیں.
کمیونٹیز سکریٹری ایرک پکلز نے کہا:
میں تمام برطانوی مسلمانوں کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں.
اس مقدس تہوارمیں باہم خلوص وہمدردی اوراکھٹے ہونے کا جذبہ ہم سب کے لئے ایک درس ہے۔ اس سے ایک کمیونٹی ہونے کا جذبہ مستحکم اورمربوط ہوجاتا ہے جو مسلمانوں اورغیرمسلموں کو ایک ہی طرح متحد کرتا ہے.
میں آپ سب کو عید مبارک کہتا ہوں جو اپنے عزیزوں کے ساتھ دوسروں کا احساس کرنے، خوشیاں منانے اوروقت گزارنے میں مصروف ہیں.
لارڈ احمد آف ومبلڈن کا ریکارڈ شدہ مبارکبادی وڈیوپیغام دیکھئیے: