پریس ریلیز

پاکستان میں شیوننگ اسکالرز میں اضافے پر برطانوی وزیرکا اظہار مسرت

وزیر برائے پاکستان ٹوبایاز ایلووڈ نے برطانیہ میں اس وقت موجود پاکستانی شیوننگ اسکالرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا.

اسے 2015 to 2016 Cameron Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Reception

اس تقریب نے شیوننگ اسکالر شپس کے اس کردارکو نمایاں کیا ہے جو یہ برطانیہ اورپاکستان کے درمیان پہلے سے موجود روابط کو عمیق ترکرنے کے لئے ادا کرتا ہے اور برطانیہ اور پاکستان کو آج اور مستقبل میں بھی ایک دوسرے کے قریب تر کرتا ہے.

اس سال ان اسکالرز اورفیلو کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ یہ 75 افراد 3000 سے زائد امیدواروں میں سے منتخب کئے گئے تھے۔ اس سے اسکالر شپ کے بڑھتے ہوئے تقاضے کی عکاسی ہوتی ہےاور یہ پاکستان کے لئے برطانیہ کمٹمنٹ اور تعلیم کی دونوں ملکوں کے لئے اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے.

اس سال شیوننگ جنوبی ایشیا صحافت پروگرام کے دوبارا شروع ہونے کا خیر مقدم کرتا ہے۔اس میں سات پاکستانی فیلوز شامل ہیں۔ یہ اس وقت ویسٹ منسٹریونیورسٹی میں میڈیا، صحافت اور کمیونی کیشنز میں اپنے تجربے میں اضافے میں مصروف ہیں.

پاکستان واپسی پر اسکالرز اور فیلوز شیوننگ المنائی ایسوسی ایشن پاکستان میں شامل ہوجائیں گے جس کا آغاز2014 ء میں اس مقصد کے تحت کیا گیا تھا کہ پاکستان کی سماجی، معاشی اور وسیع تر ترقی سے متعلق وسائل پر المنائِی میں بحث کی جاسکے اور حل پیش کیا جاسکے۔.

استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹوبایاز ایلووڈ نے کہا :

مجھے پاکستان میں اس سال شیوننگ اسکالرز کی تعداد میں تین گنا اضافے پر بڑی مسرت ہے جس سے ہمارے پاکستان کے لئے کمٹمنٹ اور برطانیہ کی عالمی ہائی کلاس تعلیم کے زبردست تقاضے ، دونوں کی عکاسی ہوتی ہے۔ یہ ذہین طلبہ برطانیہ اور پاکستان کو مزید قریب تر لانے میں خصوصی کردار ادا کرتے ہیں۔ میں ان کی تعلیم کے باقی دورانئیے کی کامیابی کے لئے اپنی بہترین تمناوں کا اظہار کرتا ہوں.’’

مزید معلومات

: Chevening Website

ٹوبائس ایلووڈٹوئٹر پر@ٹوبائس ایلووڈ

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ

وزارت خارجہ فیس بک اور گوگل+

وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو

وزارت خارجہ فیس بک

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

ای میل newsdesk@fco.gov.uk

Updates to this page

شائع کردہ 2 March 2016