وزیربرائے انسانی حقوق کا عالمی یوم صحافت پربیان
بیرونس جوائس اینلے نے عالمی یوم صحافت اورآزادائی مباحثے کی اہمیت پر ایک بیان دیا ہے.
بیرونس جوائس اینلے نے کہا:
آزادصحافت کسی بھی معاشرے کاناگزیرستون ہے۔ صحافی عوام کو باخبررکھنے اورحکومتوں کے احتساب میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم دنیا کے کئی حصوں میں وہ دہشت گردوں، مجرم گروہوں اورریاستی جبر کے خطرات کا سامنا کررہے ہیں۔ اس سال اب تک 23 صحافی ہلاک کئے چاچکے ہیں اور تقریبا 350 دنیا بھرمیں جیلوں میں بند ہیں.
عالمی یوم صحافت دنیا بھر میں صحافت کی آزادی کی جانچ اوردفاع کرنے کا دن ہے اور اس سال اس کی اہمیت میں پیرس میں جنوری کےچارلی ایبڈوپرہولناک حملے کی وجہ سے اور بھی بڑھ گئی ہے۔ صحافیوں اور کارٹون بنانے والوں کاان کےروزمرہ فرائض کی ادائیگی کے دوران اس طرح سفاکانہ قتل ان خطرات کی یاددہانی ہے جن کا وہ روزانہ سامنا کرتے ہیں۔ اس سے آزادئی اظہار کے حق کے دفاع کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے جو افراد، بشمول بلاگرز، سوشل میڈیا میں سرگرم افراد اورروایتی میڈیا تنظیمیں روز افزوں طور پر وسیع تر تناظر میں استعمال کررہی ہیں.
ہمارا فریضہ ہے کہ ہم افراد کو دھمکیوں اورہراسانی سے محفوظ بنائِیں لیکن ہمیں یہ الجھاؤ نہیں ہونا چاہئیے کہ یہ فریضہ سینسر کرنے یا نقطہ نظر کو محدود کردینے کی ترغیب کا نام ہے جو اکثر چیلنج آمیز اورجارحانہ محسوس ہوتا ہے۔ اس قسم کے نقطہ ہائے نظر کو چیلنج کرنے کی آزادی کسی بھی قوم کی دانشورانہ زندگی کا لازمی حصہ ہے۔ یہ آزادی بیش بہاہوتی ہے.
مزیدمعلومات
- بیرونس جوائس اینلے ٹوئٹر پر @جوائس اینلے
*وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
*وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک