گزشتہ سال 19 ہزار برطانویوں کو کونسلرخدمات فراہم کی گئیں۔
وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق ہرسال بیرون ملک مشکلات کا شکارہونے والے ہزاروں برطانوی شہریوں کو سرکاری خدمات فراہم کی جاتی ہیں
وزارت خارجہ کےسرکاری اعداد و شمار کے مطابق جو آج ‘ برطانوی شہریوںکا بیرون ملک رویہ 2013ء رپورٹ ‘ میں جاری کئے گئے ہیں، 19 ہزارسے زائد برطانویوں کو کونسلر خدمات کی ضرورت پڑی۔ سب سے زیادہ واقعات اسپین اور امریکا میں ہوئے جہاں ہزاروں افراد کو خدمات کی ضرورت پڑی۔ جہاں منشیات کے سلسلے میں گرفتاریاں،دیگر نوع کی گرفتاریاں، عصمت دری،جنسی حملوں، اموات، اسپتالوں میں داخلے جیسے واقعات پیش آئے۔ پاکستان اور بھارت میں یہ تعداد چند سو تک محدود رہی، پاکستان میں عصمت دری کا کوئی واقعہ نہیں ہوا جبکہ بھارت میں 3 پیش آئے.
تعداد کی تفصیلات کے لئے بیرون ملک برطانوی افراد کے لئے خدمات کا نقشہ
پاکستان میں جہاں 275351 برطانوی گئے، 238 افراد کو کونسلر خدمات کی ضرورت پڑی جبکہ بھارت میں جہاں 787000 افراد گئے وہاں 352 افراد کو خدمات فراہم کی گئیں۔ واقعات کی نوعیت جاننے کے لئے رپورٹ ملا حظہ کیجئیے۔
اسپین جو برطانویوں کا پسندیدہ سیاحتی ملک ہے، وہاں گرفتاریوں، نظر بندیوں اوراسپتالوں میں داخلے کے واقعات میں کمی آئی لیکن عصمت دری اورجنسی حملوں کے اطلاع شدہ واقعات میں اس سے ایک سال پہلے کے مقابلے میں 10 فی صد اضافہ ہوا۔ یہ واقعات ترکی اور یونان میں بھی بہت زیادہ تعداد میں ہوئے.
وزارت خارجہ کے وزیر مارک سمنز نے کہا:
مجھے فخر ہے کہ ہمارا عملہ ہزاروں برطانوی مسافروں اور شہریوں کی دنیا بھر میں بدستورخدمت کررہا ہے۔ ہرواقعہ متاثرہ فرد اور اس کے اہلخانہ کے لئے بے پناہ پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ میں تمام برطانوی مسافروں سے کہونگا کہ وہ محفوظ اور لطف انگیز سفر کے لئے ہرممکن تدبیر اختیار کریں۔اس میں ٹریول انشورنس اورمنزل مقصود کے بارے میں تحقیق شامل ہے.
مجھے برطانوی افراد کی عصمت دری اور ان پرجنسی حملوں کے واقعات میں اضافے پر گہری تشویش ہے۔ ہمارے کونسلر عملے کی ترجیح برطانوی سیاحوں کا تحفظ اورخیروعافیت ہے.
وزارت خارجہ اس سال موسم گرما میں بیرون ملک جانے والوں کے لئے تین اہم امور پر زور دے رہی ہے:
- جامع ٹریول انشورنس- اس میں باریک حروف غور سے پڑھیں، پہلے سے موجود امراض واضح کردیں اور یہ یقین کرلیں کہ اس میں ان تمام سرگرمیوں کی انشورنس کر لی گئی ہے جو آپ کرنا چاہتے ہیں
- وہاں کے لئے مطلوبہ طبی شرائط معلوم کرلیں تاکہ ضروری ٹیکے لگواسکیں اور ضروری دوائیں جیسے ملیریا کی دوا ساتھ لے جاسکیں
- اپنی منزل مقصود کے بارے میں تحقیق کرلیں، جتنی زیادہ معلومات ہونگی اتنا سفر آسان رہے گا اور قانون شکنی سے بچ سکیں گے
ملاحظہ کیجئیے بیرون ملک برطانویوں کا رویہ رپورٹ 2013
کسی مسئلے کی صورت میں وزارت خارجہ کی کونسلر خدمات حاصل کرنے کے لئے جانے سے پہلے جان لیجئیے