پریس ریلیز

سات لاکھ سیلاب زدگان کے لئے نئی برطانوی امداد

برطانیہ گزشتہ برس کے بڑے پیمانے پر آئےسیلاب کے متاثرین کو بیج، پناہ گاہ اور تربیت فراہم کررہا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Helping to rebuild the lives of flood victims in Pakistan.

Helping to rebuild the lives of flood victims in Pakistan. Picture: Vicki Francis/DFID

بیج، پناہ گاہ اورتربیت فراہم کرکے برطانیہ، پاکستان کے تقریبا سات لاکھ افراد کو گزشتہ برس کے بڑے پیمانے پر آئے سیالب سے بحالی میں مدد دے سکے گا۔ یہ اعلان ادارہ برائےبین الاقوامی ترقی کی وزیرجسٹین گریننگ نے آج کیا.

جنوبی پاکستان میں دس لاکھ سے زائد افرادکے پاس ضرورت کے مطابق چھت نہیں ہےاوروہ موسمی اثرات اوربیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ نئی برطانوی امداد سےان خاندانوں میں سے پچاس ہزار کو تعمیراتی سامان اورایسے گھر تعمیر کرنے کی تربیت ملے گی جو آئندہ سیلابوں سے محفوظ رہ سکیں گے جیسے کہ پانی سے محفوظ کرنے کے لئےدیواروں پر چونے کا پلاسٹرلگانا.

بیج،مرغیاں اورفارمنگ کی تربیت بھی 6 لاکھ 90 ہزارافراد کو فراہم کئے جارہے ہیں جس سے خوراک اور دانہ پانی کی دستیابی بہتر ہوگی اوریہ خاندان مزید آمدنی پیدا کر سکیں گے.

اس کے ساتھ برطانیہ اس سال پاکستان میں مون سون پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے اور پہلے ہی سے ہنگامی ضرورت کی اشیا متاثرہ علاقوں کے قریب پہنچادی گئی ہیں تاکہ ضرورت ہو تو فورا مدد فراہم کی جاسکے۔ اس میں 15 ہزار خاندانوں کے لئےہنگامی پناہ گاہ، سولرلیمپ اورسونے کے لئے چٹائیاں شامل ہیں.

ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی سکریٹری جسٹین گریننگ نے کہا:

ہم نے اس سال کے مون سون کے لئے فوری امداد کا سامان پہلے ہی مہیا کردیا ہے.

لوگوں کو دوبارااپنے پیروں پر کھڑاکرنے کے لئےفصلوں کے لئے بیج اور کاشتکاری کی تربیت کے ساتھ برطانیہ گھروں کی تعمیر میں بھی مدددے رہا ہے جو آئندہ سیلابوں میں محفوظ رہ سکیں گے اور ہر سال سیلابوں کا تباہ کن چکرتوڑا جاسکے.

یہ نئی امداد18 ملین پاونڈ کی ہے اورعالمی یوم انسانیت اورعالمی یوم انسانیت پردی گئی ہے. برطانیہ اس امداد کی فراہمی کے لئے IOM, ACTED, [HANDS], FAO (Food and Agriculture Organisation), Concern کے ساتھ شراکت کررہا ہے.

General media queries (24 hours)

ای میل mediateam@dfid.gov.uk

Telephone 020 7023 0600

If you have an urgent media query, please email the DFID Media Team on mediateam@dfid.gov.uk in the first instance and we will respond as soon as possible.

Updates to this page

شائع کردہ 23 August 2013