پریس ریلیز

غزہ میں محصورشہریوں کے لئے نئی برطانوی امداد

غزہ میں جاری تشدد کےدوران برطانیہ ہزاروں فلسطینیوں کی مدد کے لئے ہنگامی امداد فراہم کررہا ہے۔

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Palestinian families take shelter at an UNRWA school in Gaza City, after evacuating their homes in the northern Gaza Strip. Picture: Shareef Sarhan/UNRWA

Palestinian families take shelter at an UNRWA school in Gaza City, after evacuating their homes in the northern Gaza Strip. Picture: Shareef Sarhan/UNRWA

برطانیہ 5 ملین پاؤنڈ سے زائد کی ہنگامی امداد فراہم کرے گاجس سے ہزاروں متاثرہ فلسطینیوں کی مدد ہوسکے گی.

اس میں 2 ملین کے نئے فنڈ ہیں جن کا اعلان آج وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اقوام متحدہ ریلیف اورورک ایجنسی(UNRWA) فلیش اپیل کے لئے کیا ہے۔اس سے 84 ہزار سے زائد بے گھر افراد کوہنگامی مدد مل سکے گی.

مزید 3ملین پاؤنڈ کے فنڈ ریڈ کراس انٹرنیشنل کمیٹی کی اعانت کے لئے دئیے جائیں گے جو بدتر ہوتی ہوئی صورتحال میں امداد کرے گی اور اس کے علاوہ (UNRWA) کو ان اسکولوں کی تعمیر نو کے لئے بھی فنڈ دیا جائیگا جو اس وقت پناہ گاہوں کے لئے استعمال ہورہے ہیں.

ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی سکریٹری جسٹین گریننگ نے بتایا:

بڑھتا ہوا تشدد شہریوں پر تباہ کن اثر پیدا کررہا ہے۔500سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے ان میں کمازکم83 بچے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں.

اس نئی برطانوی امداد سے جان بچانے والی غذائی اشیا،پناہ گاہ اور صاف پانی کو ان افراد تکپہنچایا جائے گا جو اس لڑائی کی وجہ سےان کے محتاج ہوگئے ہیں.

ہمیں اس تشددمیں فوری کمی اورجنگ بندی درکار ہے تاکہ مزید شہری جانوں کا نقصان نہ ہو اور پرامن مذاکرات کی طرف واپسی ہوسکے.

حکومت نے کہاہے کہ تمام فریقین کو عالمی انسانی قانوں کی پابندی کرنا چاہئیےاورانسانی فلاحی امداد کو ضرورتمند افراد تک رسائی دینا چاہئیے۔اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کی سلامتی سب سے زیادہ اہم ہے لیکن ان پابندیوں کو ختمکردینا چاہئیے جس سے غزہ کے عام لوگوں کی معیشت اور مواقع تباہ ہوتے ہوں۔ ایک خوشحال اورمستحکم غزہ اسرائیل کے اپنے مفاد میں ہے.

General media queries (24 hours)

ای میل mediateam@dfid.gov.uk

Telephone 020 7023 0600

If you have an urgent media query, please email the DFID Media Team on mediateam@dfid.gov.uk in the first instance and we will respond as soon as possible.

Updates to this page

شائع کردہ 21 July 2014