سکریٹری خارجہ سے ملاقات اور' لائیو' ٹوئیٹ کا ایک موقع
ولیم ہیگ ٹوئٹرپراپنےحاضرین کی تعداد 2 لاکھ تک پہنچ جانے پران میں سے ایک کو وزارت خارجہ کے دفتر لندن میں ملاقات کے لئےمدعو کررہے ہیں اوراس تقریب کو لائیو ٹوئیٹ کیا جائیگا.
اگر آپ سکریٹری خارجہ سے ملاقات اور لائیو ٹوئیٹ میں شرکت کرنا چاہتے/چاہتی ہیں تو آپ کو ایک ٹوئیٹ یا وائن وڈیو(مختصر وڈیو کلپ) بھیجنا ہوگی جس میں ہیش ٹیگ #meetFS اوراس سوال کا جواب شامل ہو:
- آپ کے خیال میں برطانیہ کی خارجہ پالیسی دنیا کے لئے سب سے بڑا کیا کردار ادا کر سکتی ہے؟
یہ مقابلہ جمعہ 31 جنوری 2013ء کی شام برطانیہ کے وقت کے مطابق 5:00 بجےتک جاری رہے گا.
تقریب اس کے بعد دوماہ کے اندر ہوگی اوراس میں وائٹ ہال میں وزارت خارجہ کی تاریخی عمارت کا دورہ بھی کروایا جائےگا.
سکریٹری خارجہ خود تمام جوابات میں سے چنے گئے جوابات کی آخری فہرست کا جائزہ لیں گے اور اپنے پسندیدہ جواب کا انتخاب کریں گے۔ جیتنے والے کا اعلان وہ اپنے ٹوئٹر کے ذریعے کریں گے.
تقریب میں شرکت کے لئے منتخب ہونے والے کو سیکیورٹی چیکنگ سے گزرنا ہوگا۔ازراہ کرم نوٹ کرلیجئیے کہ سفر یا رہائش کے اخراجات ہم فراہم نہیں کرسکیں گے.
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر@WilliamJHague