پریس ریلیز

وزیراعظم نے اینٹی کرپشن اجلاس میں چوری کردہ اثاثوں کی بازیابی کے لئے نئے منصوبے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اعلان کیا ہے کہ پہلی بار ایک عالمی فورم تشکیل دیا جارہا ہے جو اثاثوں کی بازیابی کی عالمی کوششوں میں تیزی پیدا کرے گا.

اسے 2015 to 2016 Cameron Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا
  • برطانیہ نے اجلاس میں شریک دیگر 20 ملکوں سےبھی اس بازیابی کے لئے قانون سازی یا موجودہ قوانین کو مستحکم کرنے کا کمٹ منٹ لے لیا ہے
  • وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ برطانیہ اور دیگر 20 ملک کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف جدوجہد کے لئے عوامی اور نجی شعبوں کویکجا کر رہے ہیں

لندن میں ہونے والےاینٹی کرپشن اجلاس میں پہلی بار عالمی رہنماوں کو ہمیشہ سے کہیں زیادہ ایسے اتفاق رائے پر پہنچتے دیکھا گیا ہے کہ جہاں کہیں کرپشن پائی جائے اسے سامنے لانے، سزائیں دینے اور اس کے خاتمے کے لئے یادگار کمٹ منٹس کئے گئے ہیں.

ان کمٹ منٹس کے ضمن میں وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے تاریخ میں پہلے عالمی فورم کے قیام کا اعلان کیا ہے تاکہ اثاثوں کی بازیابی کا عمل تیز تر کیا جاسکے۔ یہ حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قریب لائے گا.

سب سے پہلا فورم نائِجیریا، یوکرائن ، سری لنکا اور تیونس کے اثاثے واپس لانے پر توجہ دےگا۔ یہ اگلے سال امریکا میں برطانیہ کے تعاون سے ہوگا اور اسے اقوام متحدہ اور عالمی بنک کا تعاون حاصل ہوگا.

یہ فورم ان ملکوں کے درمیان تعاون کو مستحکم کرے گا جہاں سے دولت لوٹی گئی اور جہاں چھپائی گئی ہے۔ اور دونوں اطراف میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان ناجائز اثاثوں کی واپسی میں مدددےگا۔ یہ کمٹمنٹس سوئٹزرلینڈ، نائیجیریا، فرانس، جرمنی اور افغانستان سے بھی لئے گئے ہیں کہ وہ قوانین کو مستحکم یا نئی قانون سازی کریں گے۔ اس کے علاوہ 11 ملکوں نے پہلی عالمی توثیق شدہ گائیڈ لائن کی تشکیل کا کمٹ منٹ بھی کیا ہے تاکہ اثاثوں کی واپسی میں شفافیت اور احتساب کی ضمانت دی جاسکے.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا:

آج ہم نے دنیا کو ایک مشترکہ دشن کے خلاف متحد ہوتے دیکھا ہے۔ ہمارے ملکوں نے ہمیشہ سے کہیں آگے بڑھ کے کرپشن کی مذمت اوراس کے خاتمے کا عہدکیا ہے.

ہم نے ایک طویل عرصے کی خاموشی کو توڑا ہے اوراس جنگ کو عالمی ایجنڈا پر سر فہرست لے آئے ہیں جہاں اب اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.

یہ جنگ راتوں رات جیتی نہیں جاسکتی لیکن اگر ہم نے کرپشن کے خلاف اسی حوصلے اور سیاسی رضا کو برقرار رکھا جس کا مظاہرہ آج کیا گیا ہے تو تو ہم اسے شکست دے سکتے ہیں اوردیں گے.

دیگر کمٹمنٹس میں سے چند یہ ہیں::

  • 6 ممالک، بشمول برطانیہ ، حقیقی کمپنی ملکیت کا عوامی رجسٹر تشکیل دیں گے اور چھ مزید ممالک اس میں مزید تحقیقات کریں گے
  • 11 نئے دائرہ ہائے اختیاران 29 ملکوں ، بشمول برطانیہ، کو دئیے جائیں گے جو پہلے ہی حقیقی کمپنی ملکیت کے بارے میں معلومات میں شراکت کا کمٹ منٹ کئے ہوئے ہیں۔
  • 13 13 ممالک، بشمول برطانیہ ، اوپن کنٹریکٹنگ ڈیٹا اسٹینڈرڈ پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوامی معاہدوں میں شفافیت کا اعلی ترین معیارقائم کریں گے
  • 8 ملک، بشمول برطانیہ، اپنی مالی شفافیت کا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے آزادانہ معائنہ کرانے کے لئے دستخط کریں گے
  • 12 ملک، بشمول برطانیہ ایسا نظام قائم کریں گے جو بدعنوان بولی دینے والوں کو عوامی کنٹریکٹس لینے سے روک سکے گا
  • 19 ملک، بشمول برطانیہ کھیلوں میں شفافیت اور اصول پرستی کے لئے کھیلوں کے عالمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے.

مزید تفصیلات کے لئے اینٹی کرپشن اجلاس 2016.

Updates to this page

شائع کردہ 12 May 2016