وزیراعظم کا نتن یاہوکوٹیلی فون
وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کو آج شام ( 20 جولائی کو)اسرائیل اورغزہ کی صورتحال پر گفتگو کرنے کے لئے ٹیلی فون کیا ہے.
ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے اس بارےمیں بتایا:
وزیر اعظم نے نتن یاہو سے آج شام ٹیلی فون پراسرئیل اورغزہ کی صورتحال کے بارےمیں بات کی۔ وزیراعظم نے حماس کے مسلسل راکٹ حملوں کو نوٹ کیا اوراسرائیل کی اپنے دفاع میں متناسب جوابی کارروائی کے حق کی برطانوی حمایت کو دہرایا۔وزیر اعظم نے اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پر تعزیت کی اورغزہ میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پرتشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے اتفاق کیا کہ تشدد کے اس چکر سے نکلنے کا راستہ یہ ہے کہ دونوں جانب سے مصر کے پیش کردہ انی شئیٹو کے مطابق ایک پائیدار جنگ بندی پر عملدرآمد ہو.