پریس ریلیز

وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کواگلا امریکی صدرمنتخب بننے پرمبارکباد دی

وزیراعظم ٹریزا مے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر امریکا منتخب ہونے پر ایک بیان دیا ہے.

اسے 2016 to 2019 May Conservative government کے تحت شائع کیا گیا تھا

وزیراعظم ٹریزا مے نے کہاہے:

میں ڈونلڈ ٹرمپ کوایک سخت مقابلہ جاتی مہم کے بعد ریاستہائے متحدہ امریکا کااگلاصدر بننے پر مبارکباد دیتی ہوں .

برطانیہ اورامریکا کے درمیان پائیداراورخصوصی تعلقات ہیں جن کی بنیاد آزادی، جمہوریت اوراختراع سازی کی اقدار ہیں.

ہم تجارت، سلامتی اور دفاع کے معاملات میں مستحکم اورقریبی شراکت دار ہیں اوررہیں گے .

میں منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں اور ان روابط کو آگے بڑھانے کے لئے تیار تاکہ ہماری قوموں کے تحفظ اور خوشحالی کو آئندہ برسوں میں یقینی بنایا جاسکے.

Updates to this page

شائع کردہ 9 November 2016