وزیراعظم کی افغان صدراشرف غنی سے ملاقات: 9جولائی2016ء
وزیراعظم نے وارسا میں نیٹو کانفرنس کے موقع پرافغان صدر سے ملاقات کی ہے اورانہوں نے افغانستان کے لئے برطانیہ کی مسلسل سیاسسی اورفوجی حمایت پر گفتگو کی ہے.
ڈاوننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے اس کے بارے میں بتایا: > وزیراعظم نے آج صبح افغان صدراشرف غنی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی ۔ نیٹو کانفرنس
وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کابل میں 30 جون کو ہونے والے دہشتگردانہ حملے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا جس میں 40 سے زیادہ پولیس اہلکاراورشہری ہلاک ہوگئے تھے.
انہوں نے اتفاق کیا کہ طالبان کے ایسے حملےبرطانیہ کی افغانستان کے لئے مسلسل سیاسی اورفوجی مدد کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں جس کا اعلان وزیراعظم نےنیٹو اجلاس میں کیا کہ برطانیہ مزید 50 فوجی بھیجے گا جو ان 450 فوجیوں کے علاوہ ہونگے جو پہلے سے نیٹوریزولیوٹ سپورٹ مشن کے ساتھ افغانستان میں ہیں۔ جس میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی افسران کی تربیت کرنے والے شامل ہیں.
انہوں نےاس پر بھی اتفاق کیا کہ برطانیہ اورعالمی برادری کا افغانستان کی فوجی استعداد کے لئے تعاون طالبان کو امن مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لئے ضروری ہے.
وزیراعظم نے صدراشرف غنی کو یقین دلایا کہ برطانیہ ہروہ ممکن قدم اٹھانے کو تیارہے جو افغان اور پاکستانی حکومت کو دونوں ممالک میں طالبان سرگرمیوں سے نمٹنے میں مدد دے اور یہ کہ اس باب میں پیش رفت کے اشارے مل رہے ہیں.