وزیراعظم کی بھارتی وزیراعظم سے ٹیلی فون پرگفتگو: 16جون 2016ء
ڈیوڈ کیمرون نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے آج صبح ٹیلی فون پر جوہری سپلائیرزگروپ میں بھارت کی رکنیت کی درخواست کے بارے میں گفتگو کی ہے.
بات چیت کے بعد ڈاوننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا:
وزیراعظم نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے آج صبح ٹیلی فون پر جوہری سپلائیرزگروپ میں بھارت کی رکنیت کی درخواست پر گفتگو کی ہے۔ یہ گروپ جوہری سپلائی کرنے والے ممالک پر مشتمل ہے جو جوہری پھیلاو کے لئے مل کر کام کرتے ہیں۔ یہ اس جوہری مواد، آلات اور ٹیکنالوجی کی برآمد پر کنٹرول کرکے کیا جاتا ہےجو جوہری ہتھیار بنانے میں استعمال ہو سکتے ہیں.
وزیراعظم نے تصدیق کی کہ برطانیہ، بھارت کی درخواست کی مستحکم حمایت کرے گا۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ درخواست کی کامیابی کے لئے بھارت کو لازما عدم پھیلاوکی اہلیت کو مستحکم کرتے رہنا ہوگاجس میں فوجی اور شہری جوہری سرگرمیوں میں علیحدگی کو تقویت دینا ہوگی.
انہوں نے یہ اتفاق کیا کہ برطانیہ- بھارت تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں، جس میں ڈیوک اورڈچزآف کیمبرج کے حالیہ دورے نے بھی اپنا کردارادا کیا ہے.