پریس ریلیز

وزیراعظم کی ٹیلیفون پرڈاکٹرغنی اورڈاکٹرعبداللہ سے بات چیت

وزیراعظم نے منتخب صدرڈاکٹراشرف غنی اورڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے آج علیحدہ علیحدہ فون پربات کی.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

یہ ٹیلیفون افغانستان میں متحدہ قومی حکومت کے معاہدے کےبعد کئے گئے ہیں۔.

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے بتایا:

وزیراعظم نے افغانستان کے منتخب صدرڈاکٹراشرف غنی اورڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے آج علیحدہ علیحدہ فون پربات کرکے انہیں متحدہ قومی حکومت کے اعلان پرمبارکباد دی ہے.

انہوں نے ڈاکٹر اشرف غنی کو بحیثیت صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اوربرطانیہ کے افغانستان کے ساتھ کمٹ منٹ کی توثیق کی۔ ڈاکٹر اشرف غنی نے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کابرطانیہ کے کمٹ منٹ اورافغانستان کے ساتھ گہرے رابطے کا شکریہ ادا کیا جس میں حالیہ نیٹو سربراہی کانفرنس. کے دوران رابطہ شامل ہے۔ وزیر اعظم نے ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ کو معاہدے میں انکے کردار پرمبارکباد دی جو افغانستان میں اقتدارکی ایک تاریخی جمہوری منتقلی کی عکاسی ہےn.

تینوں رہنماؤں نے حکومت کی تشکیل اور دو طرفہ سیکیورٹی معاہدے اور اسٹیٹس آف فورسزایگریمنٹ پر دستخط کی اہمیت پراتفاق کیا۔ انہوں نے افغانستان اور خطے میں پائیدار امن کے لئے تیز پیش رفت کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔ وہ نومبر میں افغانستان پر لندن کانفرنس کے منتظر ہیں جو افغانستان میں پیش رفت اور عالمی برادری کے طویل مدتی کمٹ منٹ کی مظہر ہوگی.

Updates to this page

شائع کردہ 22 September 2014