وزیراعظم کا ایران پربیان
وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایران کے ساتھ عالمی معاہدے پر تبصرہ کیا ہے.
ڈیوڈ کیمرون نے کہا:
اب ایران کے ساتھ ہماراعالمی معاہدہ ہے جس کی رو سے وہ جوہری ہتھیاروں کے حصول سے اور دورہٹ گیا ہے۔ یہ اہم پہلا قدم ہےجس پرمکمل عملدرآمد ہونا چاہئیے۔ ہم پابندیوں پرسختی سے عمل جاری رکھیں گےتاکہ ایک جامع اورحتمی معاہدہ حاصل ہوسکے جس میں عالمی برادری کےحقیقی اوربنیادی خدشات پر پوری توجہ دی گئی ہو.
ایران کے ساتھ آج کامعاہدہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مسلسل سفارتکاری اورسخت پابندیاں کس طرح مل کرہمارے قومی مفادات کے فروغ میں مدددیتی ہیں.