پریس ریلیز

مہاتماگاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کے لئے دعوت عام

پارلیمنٹ اسکوائرمیں اس سنیچر کومہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کے لئے عوام کو دعوت عامہ دی گئی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا
Gandhi clay statue

لندن کے پارلیمنٹ اسکوائر میں یہ نقاب کشائی 14 مارچ کو بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کریں گے۔ اورعوام کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ پہلی باراس تاریخی مجسمے کو دیکھیں۔ تقریب میں مہاتما گاندھی کے پوتے اور مغربی بنگال کے سابق گورنر شری گوپال کرشن گاندھی کے ذاتی مشاہدات شامل ہونگے۔ اس میں گاندھی اسٹیچو میموریل ٹرسٹ کے لارڈاور لیڈی ڈیسائی بھی شریک ہونگی.

یہ ارون جیٹلی کا برطانیہ کاپہلا دورہ ہے اوران کا پروگرام بھارت اوربرطانیہ کے وسیع اور گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ قریبی شراکت داری اور تعاون دونوں ملکوں کے لئےروزگار، نمو اورسلامتی کے مزید مواقع پیداکرے گا.

ارون جیٹلی نے کہا:

میں نے گاندھی کے مجسمے کے افتتاح کے لئےوزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی دعوت بڑی مسرت کے ساتھ قبول کی ہے۔ مہاتما گاندھی کو اس نہایت شاندارمقام پریہ اعزاز ان کی بھارت کی آزادی کے لئے ایک پرامن جدوجہد کی قیادت کرنے کے لئے دیا گیا ہے.

یہ مجسمہ اس امرکو یقینی بنائے گا کہ گاندھی کی یادگارآنے والی نسلوں کے لئے زندہ رہے۔ یہ ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم رشتے کےایک اہم، تاریخی لمحے کی یادگار بھی ہے۔ بھارت اور برطانیہ ایک جیسی اقدار کے حامل ہیں اور ہم مساوی شراکت دار ہیں۔ یہ پائیدار دوستی ان کئی یادگاروں میں سے ایک ہے جو گاندھی سے وابستہ ہیں اورجس کے لئے میں اسے مزیدمستحکم کرنے کی بہت خواہش رکھتا ہوں.

برطانوی سکریٹری برائے ثقافت ساجد جاوید نے کہا:

مجھے خوشی ہے کہ شری ارون جیٹلی اس تاریخی مجسمے کی نقاب کشائی کرنے برطانیہ آرہے ہیں۔ برطانیہ اور بھارت کے مستحکم رابطے ہیں اوریہ دونوں ملک کس طرح مل کر مزیدخوشحالی کے لئے کام کرسکتے ہیں اس پر میں ان کے ساتھ بات چیت کا منتظر ہوں۔ آج بھارت کے ساتھ ہمارے جو تعلقات ہیں ان کا خواب مہاتما گاندھی نے دیکھا تھا یعنی دوستی اوربرابری کا.

تقریب میں موسیقی کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ علاقے میں داخلہ 09:15 بجےسے شروع ہوگااورتقریب10:00-11:00 بجے کے درمیان ہوگی۔ جگہ محدود ہونے کی وجہ سے ‘پہلے آئیے پہلے پائیے’ کا خیال رکھئیے۔ اس روزتصاویر کھینچنے کی اجازت نہیں ہوگی لیکن اگلے روزسے ایساہوسکے گا۔

تقریب سے پہلے اس علاقے میں یا اردگردکیمپنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔نہ ہی مندرجہ ذیل اشیا لائی جاسکیں گی:

*فولڈنگ کرسی، اسٹول یا میز

*شیشے کی بنی اشیا

*ٹین کے ڈبے

*ہتھیار

*منشیات

*جھنڈے، بینر، ڈنڈے اور چھڑیاں

*ٹرالی یا دوسراسامان

*جانور (ماسوا مددگار کتوں کے)

*شراب خواہ وہ کسی برتن میں ہو

*لیزرقلم

*بائیسکل، اسکوٹر اوراسکیٹ بورڈ

*آتش بازی وغیرہ

*بھونپو وغیرہ

*عوام کو گزند پہنچانے والی یا خلل پیداکرنے والی کوئی بھی اشیا.

معلومات کے لئے: 6000 7211 021

Updates to this page

شائع کردہ 10 March 2015