وزیراعظم کے نوازشریف کو ٹیلی فون کے بارے میں بیان
وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے پاکستان کے انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پرنوازشریف کو مبارکباد دی ہے۔.
ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے کہا:
وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ان کی جماعت کی پاکستان کے حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کے سلسلے میں نوازشریف سے آج بات کی ہے.
وزیراعظم اور نوازشریف نے اتفاق کیا کہ برطانیہ اورپاکستان کے درمیان مضبوط رشتہ ایک زبردست اثاثہ رہا ہے اوروہ اس رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کام کریں گے۔ وزیراعظم نے نوازشریف کے اقتصادی اصلاحات کو ترجیح دینے کے عہد کاخیر مقدم کیا.
دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے باب میں سہ فریقی عمل اورافغانستان اوروسیع ترخطے میں امن کے حصول کے لئے اس کی اہمیت کے لئے مشترکہ عہد پربھی اتفاق کیا.