برطانوی ماہرین فیکٹری حادثات سے بچاؤمیں مدد دیں گے
برطانوی ماہرین بنگلا دیش جانے والے ہیں تاکہ ملکی ملبوساتی صنعت میں حفاظتی اقدامات کی بہتری اورمعیار کی تعمیر میں مدد دی جاسکے.
برطانوی ماہرین اس اختتام ہفتے پر بنگلا دیش روانہ ہونگے تاکہ بنگلادیش کی ملبوسات کی صنعت میں حفاظتی ضروریات کی ہنگامی بہتری اورمعیار کی تعمیرمیں مدد دے سکیں۔اس کا اعلان ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی وزیر مملکت جسٹین گریننگ نے کیا.
یہ اقدام اس سال اپریل میں ڈھاکا میں ساورکے مقام پر رانا پلازا عمارت کے منہدم ہوجانے اور اس میں 1100 سے زائدفیکٹری مزدوروں کی ہلاکت کے نتیجے میں اٹھا یا گیا ہے.
تین ماہرین کی ٹیم،جن میں دو رائل انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈسروئیرزاور ایک بیٹر ریگولیشن ڈلیوری آفس سے ہیں، یہ دورہ بنگلادیشی بلڈنگ ریگولیشنز ایجنسی کی دعوت پر کررہی ہےتاکہ صنعتی عمارات کے معائنے میں خامیوں کو دور کیا جاسکے۔اس کے لئےیہ اقدامات کئے جائیں گے:
- عماراتی معیارکے قوانین کا معائنہ،ان کو سخت تربنانا تاکہ حادثاتی اموات سے بچا جاسکے
- موجودہ اورنئی عمارات، بشمول ملبوسات فیکٹریز، کے لئےموجودہ معائنہ نظام کاجائزہ اورضابطوں پرعملدرآمد میں سختی
- یہ جائزہ لینا کہ برطانیہ کس طرح عماراتی معیار پرعملدرامد کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہےجس میں نجی شعبے اور عالمی مزدورتنظیم انی شئیٹو سے اشتراک شامل ہوگا.
ان کی سفارشات کے نتیجے میں عماراتی معیاراورحفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے اورکاروباروں کے لئے اپنی قانونی ذمے داریوں پر عمل کرنے کو آسان تر کرتے ہوئےمزدوروں کے تحفظ میں مدد ملے گی.
جسٹین گریننگ نے کہا:
اپریل میں بنگلادیش میں فیکٹری کا دردناک سانحہ ان تشویشناک حالات کے بارے میں ہمیں بیدارکرگیا جن میں ترقی پزیرملکوں یں سستے ملبوسات تیار کرنے والےمزدورکام کرتے ہیں.
برطانوی خوردہ فروشوں اورصنعتی اداروں جیسے ایتھیکل ٹریڈنگ انیشئیٹو پہلے ہی ڈیفڈ کے ساتھ مل کر ورکروں کے لئے حفاظتی اقدامات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں.
اب ہم برطانیہ کے تین ماہرین کو عماراتی ضابطوں میں اپنے بیش قیمت تجربے سے انہیں مستفید کرنے کے لئے بھیج رہے ہیں تاکہ آئندہ حادثوں سے بچاجاسکے اورجانیں محفوظ رہیں.
گزشتہ جون میں اپنے بنگلادیشی دورے میں وزیرترقیات ایلن ڈنکن نےبھی ایک لاکھ کم ہنرمند ملبوساتی اور تعمیراتی ورکروں کے لئے ہنر کی تربیت کے لئے برطانیہ کی امدادکا اعلان کیا تھاتاکہ مجموعی پیداواریت بہتر ہو اوراعلی معیاری مصنوعات تیار ہو سکیں.
General media queries (24 hours)
ای میل mediateam@dfid.gov.uk
Telephone 020 7023 0600
If you have an urgent media query, please email the DFID Media Team on mediateam@dfid.gov.uk in the first instance and we will respond as soon as possible.