بیساکھی 2014ء: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام
بیساکھی پر وزیراعظم کا پیغام.
نیچے دئیے گئے وڈیو کا ٹرانسکرپٹ:
میں بیساکھی منانے والے تمام افراد کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتا ہوں.
یہ برطانیہ اور دنیا بھر میں سکھوں کے لئے بے حد اہم تہوار ہے جب وہ اپنے عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ اکھٹا ہو کر اپنے عقیدے کاجنم مناتے ہیں.
آج سے 160 سال پہلے برطانیہ میں پہلے سکھ نے قدم رکھا۔ اس وقت سے اب تک انہوں نے، کاروبار، عوامی خدمات، کھیل، ثقافت، فلاحی کام اور دیگر شعبوں میں اپنے ان گنت نشان ثبت کئے ہیں.
بیساکھی ہمیں ایک موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم اس شاندار کنٹری بیوشن کی یاد تازہ کریں اور برطانوی سکھوں کی کامیابی کی کہانیاں سنیں اور سنائیں: ٹام سنگھ جیسے لوگوں کی جنہوں نے کپڑوں کی ایک شاپ کو دنیا بھر میں ایک ہزار’ نیو لک ‘اسٹورز میں تبدیل کردیا۔ پال اپل جو سیلف میڈ کاروباری ہیں اوردارالعوام میں واحد سکھ رکن۔ روی سنگھ جو خالصہ ایڈ نامی فلاحی ادارے سے وابستہ ہیں جس نے حال میں سیلاب کی تباہی کے بعد صفائی میں مدد دی۔ اور زبردست میراتھن دوڑنے والے فوجا سنگھ یعنی(‘the turbaned tornado’)’ پگڑی والا طوفان’ جو اب 100 سال سے اوپر ہیں لیکن اب بھی دوڑ رہے ہیں اورلاکھوں کو متاثر کررہے ہیں.
پہلی جنگ عظیم کے 100 سال بھی 2014ء میں مکمل ہوتے ہیں۔ اس جنگ میں بھارت کےدس لاکھ سے زائدافراد نے برطانیہ کی جانب سے حصہ لیا۔ ان میں کئی ہزارسکھ تھے اور کئی نے جانی قربانی دی۔ سوم کی خندقوں سے لے کرمشرق وسطی کے ریگستانوں تک انہوں نے اس شجاعت اور حوصلے کامظاہرہ کیا جو سکھ ازم سے وابستہ ہے لہذاا س بیساکھی پر ہم ان افراد کی یاد تازہ کریں گے جو اس آزادی کے لئے لڑے اور جانیں دیں جس سے آج ہم لطف اندوز ہورہے ہیں.
بیساکھی ہندوؤں کے لئے بھی خصوصی تہوار ہے جو نئے سال کا جشن منارہے ہیں۔ ہم ان کے بزرگوں کے پہلی جنگ عظیم میں اور برطانوی معاشرت میں شاندار کردار پران کو سلام کرتے ہیں.
لہذا جب ہم ان عقائد کمیونٹیز کے ماضی اور حال میں شاندار کردار کے بارے میں غور کررہے ہیں مجھے موقع دیجئیے کہ میں ایک بار پھر کہوں۔آپ سب کو بیساکھی مبارک .