بیساکھی 2015ء: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام
وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھارت، برطانیہ اوردنیا بھر میں بیساکھی منانے والوں کوتہنیتی پیغام ارسال کیا ہے.
بیساکھی 2015ء: ڈیوڈ کیمرون کا پیغام ملاحظہ کیجئیے
مکمل پیغام
میں جانتاہوں کہ یہ سکھ برادری کے لئے ایک اہم دن ہے جب خاندان اور دوست مل بیٹھتے ہیں اورخالصہ کا جنم مناتے اور شکرانہ ادا کرتے ہیں۔ ساؤتھ آل سے سنڈرلینڈتک، اوٹاوہ سے امرتسر تک دنیا بھر میں سکھ جاندار پریڈاور رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اس طرح بیساکھی منارہے ہونگے کہ ان کے گھر،گردوارے، اورتمام پڑوس کی زندگی سجاوٹوں اور رنگ سے بھرپور ہوجائیگی.
بیساکھی ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتی ہے کہ برطانوی سکھوں کی 160 سال سے اس ملک کے لئے زبردست خدمات کو منایا جائے۔ خواہ وہ کاروبارہو یا تخلیقات، تعلیم ،عوامی خدمات یا شہری معاشرہ، برطانوی سکھوں نے کامیابی کی داستانیں رقم کی ہیں اوروہ ایک ماڈل کمیونٹی ہیں.
اور میں ان خدمات کاروزہی اورہرطرف مشاہدہ کرتا ہوں۔ جیسا کہ لیمنگٹن کے شاندار گردوارہ صاحب میں میں نے بذات خود سکھ ازم کی اقدار- رحمدلی، امن اور مساوات کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ اور ملک بھر میں، میں سکھ اور ایشیائی کاروباریوں اور خواتین کو دیکھتاہوں کہ کس طرح وہ روزگاراورمواقع پیداکرکے معیشت کو فروغ دے رہے ہیں۔ لیکن یہ خدمات کوئی حال کی بات نہیں یہ کئی سال سے جاری ہیں اور سو سال قبل پہلی جنگ عظیم میں بھی زبردست طریقے سے ظاہر ہوئی تھیں.
ابھی گزشتہ ماہ جب ہم نے بھارتی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا- ان میں سے کئی سکھ تھے- جنہوں نے شمالی فرانس میں نوو شپیل جنگ میں اتحادیوں کے شانہ بشانہ بہادری سے جنگ میں حصہ لیا۔ میں ان افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو وطن سے دور جاکر لڑے اور آزادی کی جنگ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ جانیں قربان کیں۔ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیں گے.

لہذا اس اہم دن پر آئیے ایک عظیم مذہب کے جنم کی تقریب میں حصہ لیں، سکھ کمیونٹی کی برطانیہ کے لئے تمام خدمات کا شکریہ ادا کریں اوراپنے ملک کے ایک کامیاب کثیر النسلی، کثیر العقائد جمہوریہ ہونے کی خوشی منائیں۔
آپ جہاں بھی ہوں میں آپ سب کو پر مسرت اور پرامن بیساکھی کی مبارکباد دیتا ہوں۔