عالمی یوم صلیب احمراورہلال احمر
سکریٹری خارجہ نے صلیب احمر اور ہلال احمرتحریک کی 'غیر معمولی کارکردگی ' کو خراج تحسین پیش کیا ہے.
سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے:
عالمی یوم صلیب احمر اور ہلال احمرہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اس غیرمعمولی کارکردگی کو تسلیم کریں جو اس تحریک نے اپنے انسانی فلاحی کام کے سلسلے میں دکھائی ہے۔ میں ان کے انتھک کام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اکثر جنگوں اور قدرتی آفات کے دوران مشکل اورخطرناک حالات میں ضرورتمندوں کو مدد فراہم کرنا ہے. اس سال پہلے جینیوا کنونشن کی 150سالہ سالگرہ منائی جائے گی جو کہ عالمی انسان دوست قانون کی پہلی دستاویز ہے اور وہ لمحہ جب ریاستوں نے پہلی بار سرکاری طور پر تسلیم کیا کہ جنگوں کے دوران مظالم روکنے کے لئے کوئی ضابطے ہونا چاہئیں۔ بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیب احمرکاجنیوا کنونشن کے نگراں کی حیثیت سے کام آج بھی ہمیشہ کی طرح بہت اہم ہے۔ عالمی انسان دوست قانون ، تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کی بنیاد ہے اور برطانیہ کے لئے ایک ترجیح۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ وزارت خارجہ برطانیہ نے عالمی انسان دوست قانون کی گائیڈ شائع کی ہے جس میں صلیب احمر اور ہلال احمر کے بارے میں معلومات شامل ہیں.
ہم بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیب احمرکے، خاص طور پر،اس کام کے لئےشکر گزار ہیں جو تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لئے کیا جاتا ہے کیونکہ یہ برطانیہ کی بھی ترجیح ہے۔ تنازعات میں جنسی تشدد کے خاتمے سے کمٹ منٹ کے اعلامیے کی، جس کی توثیق اب اقوام متحدہ کے 148 اراکین نے کردی ہے، تصدیق نوکرتا ہے کہ تنازعات میں جنسی تشددجینیوا کنونشن اوراس کے پہلے اضافی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ ان ہولناک جرائم سے نمٹنے کی نیت کے بارے میں واضح بیان ہے جو عرصے سےسماجی ممنوع (taboo) ہونےکی وجہ سے چھپے ہوئے تھےاورانہیں اتنا بڑا جرم نہیں سمجھا جاتا تھا۔ جون میں ریاستوں کی سیاسی کمٹ منٹس کو آگے بڑھانے کے لئے تنازعات میں جنسی تشددپرلندن میں ایک عالمی کانفرنس منعقد کررہے ہیں۔ اس سے حکومتوں، شہری معاشرے، عالمی تنظیموں اوراس تشدد کے متاثرین کو ان عالمی کوشش کے لئےقریب آنے میں مدد ملے گی جوجنگوں میں عصمت دری اورجنسی تشدد کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے خاتمے کے لئے ہیں ۔اس لئے مجھے خوشی ہے کہ بین الاقوامی کمیٹی برائے صلیب احمرکے صدر مارر اس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں اور وہ اپنے کام کے بارے میں بتائیں گے.
مزید معلومات
سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر @WilliamJHague
وزارت خارجہ ٹوئٹرپر @وزارت خارجہ
وزارت خارجہ اردوٹوئٹریوکےاردو
وزارت خارجہ فیس بک