تشہیری مواد

آنتوں کے کینسر کی اسکریننگ: کالونوسکوپی کروانا (Urdu)

اپ ڈیٹ کردہ 27 جنوری 2025

Applies to England

یہ لیفلٹ کالونوسکوپی کروانے کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے اگر NHS باول کینسر اسکریننگ ٹیسٹ کٹ استعمال کرنے کے بعد مزید ٹیسٹ کی ضرورت ہو۔

1. NHS کالونیسکوپی کی پیشکش کیوں کرتا ہے 

کولونوسکوپی پولپس اور آنتوں کے کینسر کو تلاش کرنے میں مدد کر سکتی ہے کیونکہ یہ علامات کے بغیر پیدا ہو سکتے ہیں۔  

پولپس بڑی آنت کی پرت پر چھوٹی نشوونما ہیں۔ زیادہ تر پولپس بے ضرر ہوتے ہیں، لیکن بعض کے کینسر میں تبدیل ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ آنتوں کا کینسر وہ کینسر ہے جو بڑی آنت میں کہیں بھی پایا جاتا ہے۔ اس میں بڑی آنت کا لمبا والا حصہ اور مقعد شامل ہیں۔  

اگر ہمیں آپ کے پاخانے کے نمونے میں خون کی ایک خاص مقدار ملتی ہے تو ہم کالونیسکوپی پیش کرتے ہیں۔ پولپس اور آنتوں کے کینسر میں کبھی کبھی خون آتا ہے لیکن آپ اسے ہمیشہ نہیں دیکھ سکتے۔ زیادہ تر لوگوں کو تو آنتوں کا کینسر نہیں ہوگا، لیکن کالونیسکوپی کروانے سے ہمیں خون کی وجہ معلوم کرنے میں مدد ملتی ہے۔  

اگر آپ میں کوئی پولپس ہے تو، ہم عام طور پر کالونیسکوپی کے دوران انہیں ہٹا سکتے ہیں۔ یہ آپ کے آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرے کو بہت حد تک کم کر سکتا ہے۔  اگر آنتوں کے کینسر کی علامات موجود ہیں، تو ہم علاج کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ آنتوں کے کینسر کا جلد پتہ لگانے سے علاج کے موثر ہونے کا امکان بڑه‍ سکتا ہے۔

کولون اور ریکٹم بڑی آنت کو تشکیل دیتے ہیں۔ 

آنت آپ کے نظام انہضام کا حصہ ہے۔ یہ کھانے سے غذائی اجزاء اور پانی لیتی ہے اور جو بچا ہوا ہوتا ہے اسے پاخانے میں بدل دیتی ہے ۔ 

2. کولونوسکوپی 

کولونوسکوپی آپ کے آنتوں کے اندر پولپس اور آنتوں کے کینسر کو چیک کرنے کے لیے ایک ٹیسٹ ہے۔ اس سے یہ تصدیق کرنے میں بھی مدد ملتی ہے کہ آیا آپ کو آنتوں کا کوئی ایسا عارضہ لاحق ہے جو آنتوں کا کینسر نہیں ہے۔  

ایک خاص تربیت یافتہ کلینشین جسے کالونیسکوپسٹ کہا جاتا ہے یہ ٹیسٹ کرے گا۔  

وہ آپ کے نچلے حصے میں ایک چھوٹے کیمرے کے ساتھ ایک پتلی، لچکدار ٹیوب ڈالیں گے۔ اسے کالونیسکوپ کہتے ہیں۔ اندر جاتے ہوئے آپ اسے محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگوں کو یہ تکلیف دہ نہیں لگتا۔ یہ آپ کی آنتوں کے اندر کو اسکرین پر دکھائے گا۔

کالونیسکوپسٹ ایک اسکرین پر آنت کے اندر سے تصاویر کو دیکھتا ہے۔ 

کالونیسکوپی میں عام طور پر 30 سے ​​45 منٹ لگتے ہیں۔ آپ کی پوری اپوائنٹمنٹ میں تقریباً 2 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ 

3. آپ کی اپوائنٹمنٹس 

آپ کی پہلی اپوائنٹمنٹ کالونیسکوپی کروانے کے بارے میں بات کرنی کیلئے ہوگی۔ اسے سپیشلسٹ اسکریننگ پریکٹیشنر (SSP) اپائنٹمنٹ کہا جاتا ہے۔ یہ سپیشلسٹ:  

  • آپ کی اسکریننگ کے نتائج کے بارے میں آپ سے بات کرے گا  

  • بیان کرے گا کہ کالونیسکوپی کیا ہے  

  • ممکنہ خطرات اور فوائد کی وضاحت کرے گا  

  • آپ کو مزید آرام دہ بنانے کے لیے دستیاب آپشنز پر تبادلہ خیال کرے گا  

  • آپ کے کسی بھی سوال کا جواب دے گا.  

وہ چیک کریں گے کہ آیا کالونیسکوپی آپ کے لیے موزوں ہے۔ وہ آپ کی صحت کے کسی بھی عارضے کے بارے میں پوچھیں گے اور یہ کہ أیا آپ دوا لیتے ہیں۔ کچھ لوگ کالونیسکوپی نہیں کروا سکتے۔ سپیشلسٹ اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا CT کالونگرافی (CTC) اسکین کہلانے والی ورچوئل کالونوسکوپی مناسب ہو سکتی ہے۔ یہ آپ کے آنتوں کی صحت کو جانچنے کے لیے ایکس رے استعمال کرتا ہے۔ GOV.UK پر CTC اسکین کرنے کے بارے میں مزید پڑھیں  ۔  

اگر آپ کالونیسکوپی کروانے کے لیے کافی فٹ ہیں، تو آپ انتخاب کر سکتے ہیں کہ کیا آپ طریقہ کار کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں، تو یہ عام طور پر ہسپتال میں ہوتا ہے۔ یہ آپ کی پہلی اپوائنٹمنٹ کے 2 ہفتوں کے اندر ہونا چاہیے۔  

اگر آپ کی کوئی اضافی ضروریات ہیں تو برائے مہربانی سپیشلسٹ کو بتائیں۔ مثال کے طور پر، آپ کو اپنی اپوائنٹمنٹ کے دوران آپ کی مدد کے لیے کسی کی ضرورت ہو سکتی ہے، جیسے کہ ایک کیئرر یا مترجم۔  

آپ مرد یا عورت کالونیسکوپسٹ مانگ سکتے ہیں۔ ہم آپ کی ترجیحات کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کریں گے، لیکن یہ ہمیشہ ممکن نہیں ہوتا۔

ڈایاگرام آنتوں کی اسکریننگ اپوائنٹمنٹ کا راستہ دکھا رہا ہے۔ 

4. آپ کی کولونوسکوپی سے پہلے 

آپ کو اپنے سپیشلسٹ اسکریننگ پریکٹیشنر کی اپوائنٹمنٹ میں بعض ہدایات ملیں گی۔ یہ آپ کو کالونیسکوپی کی تیاری میں مدد کریں گے۔  

طریقہ کار کے لیے آپ کی آنتیں خالی ہونے کی ضرورت ہوگی۔ برائے مہربانی ہدایات پر احتیاط سے عمل کریں۔ ان میں شامل ہو گا کہ:   

  • آپ کو اپنی کالونیسکوپی سے پہلے کے دنوں میں کیا کھانا اور پینا ضروری ہے  

  • کب آپ کو کھانا پینا چھوڑ دینا چاہئے  

  • آپ کو پینے کے لیے جلاب کے ساشے دینا، یا انہیں حاصل کرنے کے طریقہ کے بارے میں معلومات دینا  

  • جلاب کب اور کیسے لیں.  

جلاب آپ کو معمول سے زیادہ کثرت سے بیت الخلا جانے پر مجبور کرے گا تاکہ آپ کی آنتوں کو خالی کرنے میں مدد ملے۔ یہ عام طور پر ایک دن پہلے اور کبھی کبھی طریقہ کار کے دن کو ہوگا۔  

آپ عام طور پر کالونیسکوپی کے دوران بیدار ہوتے ہیں۔ آپ یہ لینی کا انتخاب کر سکتے ہیں:  

  • پین کلرز  

  • گیس اینڈ ایئر  

  • سیڈیشن – آپ کے بازو میں ایک چھوٹی ٹیوب (کینولا) کے ذریعے دی جانے والی دوا۔  

ہو سکتا ہے کچھ ہسپتال یہ تمام آپشنز پیش نہ کریں۔ 

5. آپ کی کولونوسکوپی کروانا 

آپ کی کالونیسکوپی اینڈوسکوپی یونٹ میں ہوگی۔   

اس دن، ایک نرس یا سپیشلسٹ بتائے گا کہ کیا ہونے والا ہے اور ممکنہ خطرات کے بارے میں۔ آپ سے رضامندی کے فارم پر دستخط کرنے کو کہا جائے گا۔ یہ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ہے کہ آپ خطرات کو سمجھتے ہیں اور طرزالعمل سے اتفاق کرتے ہیں۔  

اگر آپ اتفاق کرتے ہیں، تو وہ آپ کو ہسپتال کے گاؤن پہننے کے لیے کہیں گے۔ اپنے پروسیجر کے لئے آپ کا احاطہ کیا جائے گا. گاؤن کی پیٹھ میں ایک شگاف ہوتا ہے۔  

انہیں آپ کو درد سے نجات کے آپشنز پیش کرنے چاہئیں۔  

ٹیسٹ کروانے کے لیے، آپ اپنے گھٹنوں کو تھوڑا سا اوپر سمیٹ کر کے بائیں پہلو پر لیٹ جائیں۔  

ٹیوب آپ کے نچلے حصے میں جاتی ہے اور آپ کی بڑی آنت کے اوپری حصے تک پہنچائی جاتی ہے۔ ٹیوب آسانی سے مڑتی ہے تاکہ یہ آپ کی آنت کے بلوں گرد سے گزر سکے۔  

کالونیسکوپسٹ پانی یا گیس (کاربن ڈائی آکسائیڈ) کو آہستہ سے پمپ کرے گا۔ اس سے آپ کی آنتیں کھل جاتی ہیں اور انہیں دیکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ہوسکتا ہے آپ محسوس کر یں کہ آپ کو بیت الخلا کی ضرورت ہے، لیکن آپ کی آنتیں پہلے سے ہی خالی ہونی چاہئیں اس لیے پریشان نہ ہوں۔ تھوڑا پھولا ہوا محسوس ہونا معمول ہے۔  

آپ کے پیٹ میں کچھ مروڑ ہو سکتا ہے۔ کالونیسکوپی کروانا ناراحت کننده ہو سکتا ہے لیکن یہ تکلیف دہ نہیں ہونا چاہیے۔ اگر آپ درد محسوس کرتے ہیں، تو انہیں بتائیں۔ وہ آپ کو زیادہ آرام دہ بنانے کے لیے ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔  

وہ آپ کے آنتوں میں پولپس کو ہٹا سکتے ہیں یا مائکروسکوپ کے نیچے قریب سے دیکھنے کے لیے جسم کی ٹشو کا ایک چھوٹا نمونہ لے سکتے ہیں۔ اسے بایپسی کہتے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کو کچھ محسوس نہیں ہوگا کیونکہ آپ کی آنتوں میں کوئی اعصاب نہیں ہوتے۔ 

6. آپ کی کولونوسکوپی کے بعد 

آپ آرام کرنے کے لیے ریکوری ایریا میں جائیں گے۔ جب تک کہ آپ گھر جانے کے لیے تیار نہ ہوں نرسیں آپ کی نگرانی کریں گی۔ آپ کو بتایا جائے گا کہ آیا کالونیسکوپسٹ نے کوئی پولپس ہٹا دیا یا بائیوپسی لی۔  

ہوسکتا آپ کو ضرورت پڑے کہ:  

  • کوئی آپ کو گھر لے جائے کیونکہ آپ غنودگی کا شکار ہوسکتے ہیں، خاص طور پر اگر آپ نے مسکن دوا لی ہو  

  • آرام کریں، تاکہ آپ اس دن کام یا دیگر کمٹمنٹس سے چھٹی لیں۔  

کالونیسکوپی کے بعد آپ کو پھولا ہوا محسوس ہو سکتا ہے یا پیٹ میں درد ہو سکتا ہے۔ یہ عام طور پر صرف 2 سے 3 گھنٹے تک رہتا ہے۔  

اگر آپ نے سیڈیشن یعنی مسکن دوا لی ہو تو آپ کے:  

  • ساتھ رہنے کے لیے کم از کم 12 گھنٹے ایک ذمہ دار بالغ ہونا چاہئے  

  •  24 گھنٹے گاڑی نہ چلائیں، شراب نہ پییں یا مشینری اپریٹ نہ کریں۔  

ہو سکتا ہے آپ کے پاخانے میں کچھ خون ہو یا آپ کے نیچے سے کچھ دنوں تک خون بہہ رہا ہو۔ یہ باتیں عام ہیں۔ اگر 2 دن کے بعد علامات ختم نہیں ہوتے، تو آپ کو اپنے جی پی سے ملنا چاہیے۔  

111 کو یا اس ہسپتال کو کال کریں جہاں آپ نے کالونیسکوپی کرائی تھی اگر آپ:  

  • کے نچلے حصے سے خون بہہ رہا ہے  

  • ایسا خون بہنا جو بند نہیں ہوتا یا بدتر ہوتا جا رہا ہے  

  • پیٹ میں شدید درد ہو یا درد جو بدتر ہوتا جا رہا ہے  

  • زیادہ درجہ حرارت ہو یا آپ کو گرمی یا کپکپی محسوس ہوتی ہے۔ 

7. کالونیسکوپی کے ممکنہ خطرات  

انتہائی غیر معمولی صورتوں میں، کالونیسکوپی کینسر یا پولیپ کو مس کرسکتی ہے جو بعد میں کینسر میں بدل سکتی ہے۔ ایسا ہونے کا زیادہ امکان ہے اگر:  

  • آپ کی آنتیں پوری طرح سے خالی نہ ہوں  

  • آپ کے آنتوں کے ارد گرد کیمرے کو منتقل کرنا مشکل ہو.  

اگر آپ کو آنتوں کے کینسر کی علامات ہیں تو جی پی سے ملیں۔ یہ ضروری ہے چاہے آپ نے حال ہی میں آنتوں کے کینسر کی اسکریننگ کروائی ہو۔ NHS.UK پر آنتوں کے کینسر کی علامات کے بارے میں مزید  پڑھیں۔  

شاذ و نادر صورتوں میں، کولونوسکوپی کے دوران پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں اگر آپ کو:  

  • مسکن دوا سے ری ایکشن ہوتا ہے  

  • کالونیسکوپی کے بعد بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے  

  • اپنی آنتوں پر آنتوں کا سوراخ (چھوٹا شگاف یا پن ہول) ہوتا ہے۔  

کالونیسکوپی کروانے والے ہر 2500 میں سے 1 شخص کو انتقال خون کی ضرورت ہوتی ہے۔  

آنتوں کا سوراخ ہر 1,700 کالونوسکوپیوں میں تقریباً 1 میں ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو آپ کو اس کی مرمت کے لیے سرجری کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ یہ سوراخ کے سائز اور پوزیشن پر منحصر ہوگا۔ بعض کو کسی سرجری کی ضرورت نہیں ہوتی۔  

شاذ و نادر معاملات میں، کالونیسکوپی کے بعد پیچیدگیاں موت کا باعث بن سکتی ہیں۔ کالونیسکوپسٹ انتہائی تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور اس کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔  

یہ اعداد و شمار عام لوگوں کے لیے صرف ایک گائیڈ ہیں۔ سپیشلسٹ اسکریننگ پریکٹیشنر آپ کو آپ کے ذاتی خطرے کے بارے میں مشورہ دے گا۔ یہ آپ کی عمر اور صحت پر مبنی ہوگا۔ 

8. کولونوسکوپی کی نتائج  

آپ کو اپنے نتائج اسی دن مل سکتے ہیں، یا اس میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ہم آپ کے جی پی کو بهی آپ کے نتائج کی ایک کاپی بھیجتے ہیں۔  

4 اہم نتائج ہوتے ہیں:  

  • نارمل نتائج  

  • پولپس ملے - مزید نگرانی کی ضرورت نہیں۔  

  • پولپس مل گئے - مزید نگرانی کی ضرورت ہے۔  

  • آنت کا کینسر.  

بعض اوقات ہمیں آنتوں کے دیگر عارضے ملتے ہیں۔ پولپس یا آنتوں کے کینسر اور آنتوں کے دیگر عارضوں کو اسی کالونیسکوپی میں تلاش کرنا ممکن ہے۔ 

8.1 نارمل نتائج  

100 میں سے تقریباً 11 لوگوں میں یہ نتیجہ نکلتا ہے۔  

اس کا مطلب ہے کہ ہمیں:  

  • کوئی پولپس نہیں ملا، اور  

  • آنتوں کے دیگر حالات کے کوئی آثار نہیں تھے۔  

اگر آپ کی عمر اب بھی 75 سال سے کم ہے تو ہم آپ کو 2 سال میں دوبارہ آنتوں کے کینسر کی اسکریننگ کی پیشکش کریں گے۔ 

8.2 پولپس ملے - مزید نگرانی کی ضرورت نہیں  

100 میں سے تقریباً 50 افراد (نصف) کا یہ نتیجہ آتا ہے۔  

اس کا مطلب ہے کہ ہم نے:  

  • پولپس آپ کی کالونیسکوپی کے دوران ہٹائے دیئے، یا  

  • ٹیسٹ کے لیے آپ کے آنتوں سے خلیات (بایپسی) کا نمونہ لیا۔  

آپ کے نمونے ٹیسٹ کرنے کے بعد، آپ کو مزید علاج یا چیک اپ کالونوسکوپی کی ضرورت نہیں۔  

اگر آپ کی عمر اب بھی 75 سال سے کم ہے تو ہم آپ کو 2 سال میں دوبارہ آنتوں کے کینسر کی اسکریننگ کی پیشکش کریں گے۔ 

8.3 پولپس مل گئے - مزید نگرانی کی ضرورت ہے  

100 میں سے تقریباً 11 لوگوں کا یہ نتیجہ آتا ہے۔  

اس کا مطلب ہے کہ ہمیں پولپ کی ایک اعلی خطرہ والی قسم ملی ہے۔ اس کے آنتوں کے کینسر میں تبدیل ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔  

بعض اوقات کالونیسکوپی کے دوران پولپس کو ہٹانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو آپ کو ایک اور سپیشلسٹ کالونیسکوپی یا سرجری کی ضرورت پڑسکتی ہے۔  

اس کے بعد مستقبل میں ہم آپ کو مزید ریگولر کالونوسکوپیز پیش کریں گے۔ یہ آپ کی آنتوں کی صحت کو چیک کرنے اور یہ دیکھنے کے لیے ہے کہ آیا آپ میں کوئی نیا پولپس ہے۔ 

8.4   آنت کا کینسر 

100 میں سے 7 اور 10 کے درمیان یہ نتیجہ ہوتا ہے۔  

اگر ہمیں آنتوں کے کینسر کا پتہ چلتا ہے، تو آپ علاج کے آپشنز اور مدد کے بارے میں بات کرنے کے لیے کینسر سپیشلسٹ سے ملیں گے۔  

آنتوں کے کینسر والے زیادہ تر لوگ (تقریباً 9 میں سے 10) ابتدائی مرحلے میں کامیاب علاج کر چکے ہیں۔  

اگر آپ کی آنتوں کا کینسر بڑھ جگا ہے، تو ہو سکتا ہے اس کا علاج کرنا مشکل ہو اور اس کا مداوا ناممکن ہو۔ 

8.5 آنتوں کے دیگر عارضے  

بعض اوقات کالونیسکوپی میں پولپس یا آنتوں کا کینسر نہیں ملتا، لیکن ہمیں آنتوں کے دیگر عارضے ملتے ہیں جیسے:  

100 میں سے تقریباً 18 لوگوں میں یہ نتیجہ ہوتا ہے۔  

آپ ان عارضوں کے بارے میں مزید معلومات NHS.UK پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر ہمیں آنتوں کے دوسرے عارضوں کے آثار ملتے ہیں، تو آپ کا جی پی وضاحت کرے گا کہ اس کا مطلب اور اگلے اقدامات کیا ہے۔ آپ کو آنتوں کے کینسر کی اسکریننگ پروگرام کے باہر علاج یا نگرانی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

یہ ڈائیگرام کالونیسکوپی کروانے والے ہر 100 لوگوں کے نتائج ظاہر رہا ہے 

9. مزید معلومات اور تعاون  

کالونوسکوپی کروانے کے بارے میں مشورے کے لیے، آپ ہماری مفت ہیلپ لائن 0800 707 60 60 پر فون کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو سننے یا بولنے میں مشکلات ہیں، تو آپ ہم سے رابطہ کرنے کے لیے Relay UK سروس استعمال کر سکتے ہیں۔ اپنے ٹیکسٹ فون سے 18001 پھر 60 60 707 0800 ڈائل کریں یا Relay UK appاستعمال کریں۔  

یہ معلومات متبادل فارمیٹس میں دستیاب ہیں، بشمول آسان مطالعہ اور دیگر زبانیں۔ دوسرے فارمیٹ کی درخواست کرنے کے لیے، آپ 0300 311 22 33  پر فون کر سکتے ہیں یا england.contactus@nhs.net پر ای میل کر سکتے ہیں۔    

آپ:  

اگر آپ کی عمر 75 سال یا اس سے زیادہ ہے، تو آپ اب بھی ہر 2 سال بعد آنتوں کے کینسر کی اسکریننگ میں حصہ لے سکتے ہیں، لیکن آپ کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ ہوم ٹیسٹ کٹ مانگنے کے لیے آپ 0800 707 60 60 پر ہیلپ لائن پر فون کر سکتے ہیں۔   

ہم آپ کو صحیح وقت پر اسکریننگ کے لیے مدعو کرنے کے لیے آپ کے NHS ریکارڈز سے ذاتی معلومات استعمال کرتے ہیں۔ یہ معلومات اسکریننگ پروگراموں کو بہتر بنانے اور معیاری دیکھ بھال فراہم کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ پڑھیں اس بارے میں مزید تفصیل کہ ہم آپ کی معلومات کو کس طرح استعمال اور محفوظ رکھتے ہیں۔   

معلوم کریں کہ اسکریننگ سے دستبردار ہونے کا طریقہ کیا ہے ۔