رہنمائی

سرویکل اسکریننگ: دعوت نامے (Urdu)

شائع کردہ 19 June 2024

Applies to England

ہم یہ مراسلہ آپ کو NHS سرویکل اسکریننگ (سابقہ نام ’اسمیئر ٹیسٹ‘) میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے لکھ رہے ہیں۔ ہم سروکس کی حامل ایسی تمام خواتین اور افراد کے لیے اسکریننگ پیش کرتے ہیں جن کی عمر 25 سے 64 سال ہو۔ اسکریننگ سرویکل کینسر سے محفوظ رکھنے اور زندگیاں بچانے میں مدد دیتی ہے۔  

1. اپنی سرویکل اسکریننگ کی بکنگ کیسے کی جائے  

اگر آپ کو پہلے بھی مدعو کیا جا چکا ہے یا آپ نے اپنی پچھلی سرویکل اسکریننگ میں شرکت نہیں کی تھی، تب بھی ابھی دیر نہیں ہوئی ہے۔  

  • آپ اپائنٹمنٹ طے کرنے کے لیے اپنے GP سرجری سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کو GP سرجری کے پاس رجسٹر ہونے کی ضرورت ہو، تو آپ GP سروس ٹول تلاش کریںکا استعمال کرسکتے ہیں۔  
  • متبادل کے طور پر، آپ اپنا قریب ترین جنسی صحت کا کلینک تلاش کریںسے مدد لے سکتے ہیں۔ براہِ کرم چیک کرلیں کہ متعلقہ کلینک سرویکل اسکریننگ کی سروسز پیش کرتا ہو، کیونکہ تمام کلینکس یہ سروسز فراہم نہیں کرتے۔  

اگر آپ نے حال ہی میں سرویکل اسکریننگ میں شرکت کی ہے، تو آپ کو ایک اور اپائنٹمنٹ بک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔   

2. سرویکل اسکریننگ کے بارے میں  

تقریباً تمام قسم کے سرویکل کینسرز کی وجہ انسانی پیپیلوماوائرس (HPV) کی بلند خطراتی اقسام سے متعلقہ ایک انفیکشن ہوتا ہے۔ سرویکل اسکریننگ بلند خطراتی HPV کی موجودگی کا پتہ لگاتی ہے۔ اگر آپ کے اسکریننگ کے نمونے میں ہمیں HPV ملا، تو ہم ابنارمل خلیاتی تبدیلیوں کی پڑتال کریں گے۔ ابتداء ہی میں کسی بھی تبدیلیوں کی نشاندہی اور علاج سے سرویکل کینسر کے زیادہ تر کیسز کا بچاؤ ممکن ہے۔   

آپ کو اپنی جنسی کیفیت، جنسی ریکارڈ یا HPV ویکسینیشن کروائے جانے سے قطع نظر سرویکل اسکریننگ پر ضرور غور کرنا چاہیے۔   

اس ٹیسٹ میں صرف چند منٹس لگتے ہیں، اور آپ کسی فی میل نرس یا ڈاکٹر سے یہ ٹیسٹ کروا سکتی ہیں۔ وہ آپ کو بتائیں گے کہ آپ کو اپنے نتائج کب ملیں گے، لٰہذا براہِ کرم چیک کرلیں کہ آپ کے GP سرجری یا جنسی صحت کے کلینک کے پاس آپ کی رابطے کی تازہ ترین تفصیلات موجود ہوں۔  

3. مزید معلومات  

 NHS سرویکل اسکریننگ پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے NHS کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔ براہِ کرم ‘آپ کی فیصلہ سازی میں مدد’ کتابچہ پڑھیں، جوکہ  آسان مطالعہمیں بھی دستیاب ہے۔   

اگر آپ سرویکل اسکریننگ کروانے کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہوں اور معاونت درکار ہو، تو براہِ کرم ‘شرکت کے لیے تشویش میں مبتلا افراد کے لیے معاونت’ کا رہنما کتابچہ پڑھیں۔  

ان معلومات کی درخواست کسی متبادل فارمیٹ میں کرنے کے لیے، 0300 311 22 33 پر کال کریں یا england.contactus@nhs.netپر ای میل کریں۔  

4. سرویکل کینسر کی علامات  

اگر آپ میں کوئی بھی غیر معمولی علامات پیدا ہوں، تو براہِ کرم جلد از جلد اپنے GP یا جنسی صحت کے کلینک کو آگاہ کریں۔ ان میں شامل ہو سکتی ہیں:  

  • فُرج سے خون کا بہاؤ جو آپ کے لیے غیر معمولی ہو – مباشرت سے پہلے یا بعد، ماہواریوں کے درمیانی عرصے میں، ماہواری کے بعد خون کا نکلنا یا معمول سے زیادہ زوردار ماہواری۔  
  • مباشرت کے دوران درد ہونا  

  • فُرج کے ڈسچارج ہونے میں تبدیلیاں  
  • آپ کی نچلی کمر میں، کولہے کی ہڈیوں کے درمیان (پیلوس میں)، یا آپ کے پیٹ کے نچلے حصے میں درد ہونا۔   

اگر سرویکل اسکریننگ کے بارے میں آپ کا کوئی سوال ہو، تو براہِ کرم اپنے GP یا پریکٹس یا کلینک نرس سے بات کریں۔   

آپ کا مخلص،   

NHS سرویکل اسکریننگ پروگرام