رہنمائی

روڈ میپ کے 4 چوتھے مرحلے میں داخل ہونا

اپ ڈیٹ کردہ 27 August 2021

Applies to England

فروری میں حکومت نے اپنا روڈ میپ واضح کیا تھا جو کہ انگلینڈ میں احتیاط کے ساتھ پابندیاں نرم کرنے کا ایک قدم بہ قدم منصوبہ تھا۔[footnote 1] فروری سے لے کی اب تک روڈ میپ نے اِس بارے میں ہمارے طریقہ کار کی رہنمائی کی ہے کہ ہم نے کیسے پابندیاں ڈیٹا نہ کہ تاریخوں کے حساب سے نرم کی ہیں۔ اس دستاویز میں ان انتظامات کو بیان کیا گیا ہے جو انگلینڈ میں بروئے کار لائے جائیں گے۔ ڈیوالوڈ ایڈمنسٹریشن سکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے لئے منصوبے مرتب کررہی ہے۔

19 جولائی کو حکومت نے روڈ میپ کے مرحلہ 4 میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا تھا، مسلسل احتیاط کا نیا مرحلہ جس میں کوویڈ-19 کے خطرات کو مینج کیا جا رہا ہے۔ یہ چار ہفتے کے وقفے کے بعد ہو رہا ہے جس کا اعلان 14 جون کو کیا گیا تھا، جس میں 10 جولائی تک 7 ملین اضافی (3,5 ملین پہلی اور تقریبا 3,6 ملین دوسری) ویکسن کی خوارکیں دی جانی ہیں۔ 19 جولائی تک ہر بالغ فرد کو پہلی خوراک کی پیشکش کی جانی ہے، اور دو تہائی بالغوں کو دوسری خوراک کی۔

عالمی وباء ختم نہیں ہوئی ہے۔ کیس تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ایک تیسری لہر شروع ہے۔ مرحلہ 4 احتیاط اور ضبط کا دامن چھوڑنے کی ضرورت کا خاتمہ نہیں کر رہا۔ مرحلہ 4 پر، جبکہ حکومت کی جانب سے عالمی وباء کے دوران عائد کردہ بہت سی قانونی پابندیوں کو ختم کردیا جائے گا، لیکن محتاط رہنے کی گائڈنس یعنی رہنمائی باقی رہے گی، جس سے یہ واضح ہوجائے گا کہ ابھی معمول کی طرف واپسی نہیں ہوئی ہے۔ جب کہ کیسز زیادہ ہیں اور مزید بڑھ رہے ہیں، تو ہر ایک کو احتیاط سے کام لینا جاری رکھنے اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہم وائرس کا انتظام کرنا اور اگلے چند ماہ کے دوران گائڈنس یعنی رہنمائی فراہم کرنا جاری رکھیں گے۔

اگرچہ موجودہ پابندیوں کو ختم کرنے کا کوئی مناسب وقت نہیں ہے، 19 جولائی کو مرحلہ 4 میں داخل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اسکول ٹرم کا خاتمہ اور نرمی ایک ساتھ واقع ہوئے ہیں اور یہ موسم گرما میں اس وقت ہوا ہے جب باہر زیادہ سرگرمیاں ہوسکتی ہیں اور این ایچ ایس پر دباؤ بھی موسم خزاں اور موسم سرما کے مہینوں کی نسبت کم ہوتا ہے۔

حفاظتی ٹیکوں کے کامیاب رول آوٹ نے محفوظ اور مرحلہ اور طریقے سے پابندیاں اُٹھانے کا راستہ ہموار کر دیا ہے۔ تاہم کوئی بھی ویکسین 100% موثر نہیں ہوتی اور تمام وائرسز کی طرح کوویڈ-19 نئی اشکال اپنا سکتا ہے۔ جیسے جیسے مزید پابندیاں اُٹھائی جائیں گی، مقام افسوس ہے کہ زیادہ کیس، ہسپتال میں داخلے اور اموات ہوں گی۔

کلیدی حفاظتیں

یہی وجہ ہے کہ ہم نے کلیدی حفاظتوں کو برقرار رکھا ہوا ہے:

  • جب آپ میں علامات ہوں تو ٹیسٹ کرانا اور تعلیم، اور زیاده خطرے والی کام کی جگہوں میں ہدف والی اسیمپٹېٹک یعنی بلاعلامات ٹیسٹنگ کرانا اور لوگوں کو اپنے ذاتی خطرے کا تدارک کرنے میں مدد کرنا۔
  • جب نتیجہ مثبت نکلے یا این ایچ ایس ٹیسٹ اور ٹریس کی جانب رابطہ کیا جائے یا کوویڈ-19 کی ایپ مشورہ دے تو آئسولیٹ کرنا۔
  • سرحدی قرنطینہ: ریڈ لسٹ ممالک سے آنے والے سبھی لوگوں کے لئے اور امبر لسٹ ممالک سے آنے والے لوگوں کیلئے، یوکے میں رہنے والے لوگوں کے سوا جنہیں یو کے کی ویکسین پروگرام کے تحت مکمل حفاظتی ٹیکے لگے تھے۔
  • افراد، کاروبار اور ولنرایبل یعنی خطرے سے دوچار افراد کے لئے محتاط رہنمائی ایک ایسے وقت میں جب پھیلاؤ بہت زیادہ ہے بشمول:
    • حکومت اب لوگوں کو گھر سے کام کرنے کی مزید ہدایت نہیں کرتی اگر وہ کر سکتے ہوں تو، لیکن حکومت گرمیوں کے دوران بتدریج واپسی کی توقع اور سفارش کرتی ہے؛
    • حکومت توقع کرتی ہے اور تجویز کرتی ہے کہ لوگ پبلک ٹرانسپورٹ جیسے پر ہجوم مقامات پر منہ کو ڈھانپ لیا کریں؛
    • باہر رہنا یا تازہ ہوا کو اندر آنے دینا؛ اور
    • سماجی رابطوں کی تعداد، قربت اور دورانیے کو کم سے کم کرنا۔
  • انفیکس کے خطرے کو محدود کرنے کے لیے زیاده پر خطر مقامات میں کام کرنے والے کاروباری اداروں اور بڑے ایونٹس کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا کہ وه این ایچ ایس کے کوویڈ پاس کو استعمال کریں۔ حکومت این ایچ ایس کے کوویڈ پاس کو استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ان تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرے گی جو بڑی، بھڑ بھاڑ والی جگہوں میں کام کرتی ہیں جہاں اس بات کا زیاده امکان ہوتا ہے کہ لوگ اپنے گھر سے باہر والے دوسروں کے ساتھ قریبی رابطے میں آئیں۔ اگر انفیکشن کا تدارک کرنے کے لئے کافی اقدامات نہیں اٹھائے جاتے تو حکومت بعد کی کسی تاریخ کو کچھ مقامات پر این ایچ ایس کوویڈ پاس کو لازمی قرار دینے پر غور کرے گی۔

موسم گرما سے گزرنے کا راستہ

  • 12 جولائی کو اور اس کے بعد کے دنوں میں، حکومت اہم طرز عمل کی مشق کے ذریعے خطرہ کم کرنے کے طریقوں کے بارے میں ہدایت یعنی گائدنس شائع کرے گی:
    1. افراد کے لیے: جبکہ ہم زیادہ تر قانونوی پابندیوں سے دور جا رہے ہیں، ہم سب کے ذمہ دار طرز عمل اپنانے کے لیے گائڈنس موجود ہے۔ اب جبکہ پھیلاؤ بہت زیادہ ہے تو یہ ضروری ہے کہ ہر فرد گائڈنس پر عمل کرے اور خود کو اور دوسروں کی حفاظت کرنے کے لیے اقدام کریں۔
    2. کاروباروں کے لیے، جب ہم کوویڈ-19 کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کرتے ہیں تو خطرات کو سمجھنے اور اس کے تخفیف کے لیے مشورے پیش کرنا۔
    3. اُن لوگوں کے لیے جو طبی لحاظ سے انتہائی ولنرایبل ہوں
  • 19 جولائی کو زیادہ تر پابندیاں ختم ہو جائیں گی، سماجی دوری اور سماجی میل جول پر پابندیاں ختم کرنا اور باقی ماندہ کاروباروں کو دوبارہ کُھلنے کے قابل بنانا۔ تمام بالغ افراد کو اب ویکسن کی پہلی خوارک کی پیشکش کر دی گئی ہے۔
  • حکومت جولائی کے اواخر تک مقامی علاقوں کیلئے ایک اپڈیٹ شدہ کوویڈ-19 کے پهوٹنے کی روک تهام سے متعلق منیجمینٹ فریم ورک بھی شائع کرے گی۔
  • 16 اگست سے مکمل طور حفاظتی ٹیکے لگوا لینے والے افراد[footnote 2] اور 18 سال سے کم عمر لوگوں کے لیے سیلف-آئسولیٹ کرنے کے بارے میں ضوابط تبدیل ہو جائیں گے۔ خود کی اور دوسرے لوگوں کی حفاظت کرنے کے لیے جن لوگوں کو مکمل حفاظتی ٹیکے نہیں لگ چُکے ہوں گے تو رابطہ یعنی کونٹیکٹ ہونے کی صورت میں اُنہیں اور ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی صورت میں ہر کسی اب بھی آئسولیٹ کرنا ہو گا۔
  • ستمبر میں، حکومت موسم خزاں اور موسم سرما کے لئے ملک کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک معائنہ کرے گی، جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ آیا ہم سردیوں کے قریب چہرے کو ڈھانپنے اور ٹیسٹ اور ٹریس، اور آئسولیٹ یعنی الگ تھلگ کرنے سمیت سردیوں کے قریب پہنچنے پر عوامی یا کاروباری رہنمائی یعنی گائڈنس کو جاری رکھیں گے یا مستحکم کریں گے یا نہیں، اور باقی قواعد و ضوابط پر نطرثانی کریں گے۔

اگلے مرحلے میں وائرس کا تدارک کرنے کے لیے پانچ-نکاتی منصوبہ

کوویڈ-19 کے رسپانس میں بیان کردہ پانچ نکاتی منصوبہ: موسم گرما 2021[footnote 3] ہماری مدد کر گا کہ ہم واپس معمول کی جانب لوٹنے کے اپنے پُر احتیاط اور محتاط راستے پر وائرس کے ساتھ زندگی گزارنے کے خطرے کا بندوبست کریں۔

  1. بوسٹر جیبز یعنی ٹیکے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکے لگوانے کی ترغیب دینے کے ذریعے ملک کی ویکسین کی دفاعی دیوار کو مضبوط تر کریں۔ حکومت ابھی تک حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے نوجوان بالغوں کی حوصلہ افزائی کرے گی کہ وہ حفاظتی ٹیکے لگوائیں، اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ستمبر کے وسط تک تمام بالغوں کو ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے کا موقع مل گیا ہو، اور جے سی وی آئی کے حتمی مشورے کے تحت سب سے زیادہ خطرے سے دوچار یعنی ولنرایبل لوگوں کو بوسٹر جبز کی پیشکش کرے گی۔
  2. قوانین کے بجائے رہنمائی کے ذریعے عوام کو معلومات پر مبنیٰ فیصلے کرنے کے قابل بنائے گی۔ حکومت باقی ماندہ بند جگہوں کو دوبارہ کھولے گی اور 19 جولائی سے ضوابط کو ہٹا دے گی، افراد، کاروباری اداروں اور ان افراد کے لئے رہنمائی فراہم کرے گی جو طبی طور پر انتہائی غیر محفوظ یعنی ولنرایبل ہیں تاکہ ہر کسی کی حفاظت ہو سکے۔ حکومت پبلک سروسز کو اِس طرح سے چلائے گی کہ ہر کسے کو لگے کہ اُن کے حصول میں اُنہیں سپورٹ مل رہی ہے اور کاروباری اداروں کے ساتھ اِسی چیز کے حصول کے لیے مل کر کام کرے گی۔
  3. متناسب ٹیسٹ، ٹریس اینڈ آئسولیٹ کے منصوبوں کو برقرار رکھیں۔ حکومت ہمارے ٹیسٹنگ سسٹم کے نفاذ کو برقرار رکھے گی؛ لوگوں کو اپنے ذاتی خطرہ سے نمٹنے میں مدد کے لئے مفت لیٹرل فلو ٹیسٹ پیش کرتی رہے گی؛ موجودہ گھریلو تنہائی یعنی آئسولیشن کی ضروریات کو مکمل طور پر ویکسین شدہ رابطوں اور 18 سال سے کم عمر کے افراد کو چھوٹ دینے سے قبل 16 اگست تک برقرار رکھے گی؛ سیلف-آئسولیشن کے لیے سپورٹ کو برقرار رکھے گی، جس میں ستمبر کے آخر تک عملی اور مالی معاونت دستیاب ہو گی۔
  4. دنیا میں رونما ہونے والے اور برطانیہ میں آنے والے ویرئنٹس یعنی نئی اقسام کے خطرات کو کم کرنے کیلئے سرحد پر خطرات کو قابو میں رکهے گی اور عالمی ردعمل کی حمایت کرے گی۔ بین الاقوامی سفر کے لیے حکومت ایک ٹریفک لائٹ سسٹم چلاتی رہے گی، موسم گرما میں اِس ہفتے اور ہر تین ہفتوں کے بعد ریڈ، ایمبر اور گرین فہرستوں کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے؛ 19 جولائی سے ایمبر لسٹ ممالک سے واپس آنے والے مکمل طور پر ویکسین شدہ برطانوی مسافروں کو قرنطینہ کرنے کی شرائط ختم کر دے گی، جبکہ نئی اقسام کو شناخت کرنے کے لیے کلیدی پی سی آر ٹیسٹنگ کو برقرار رکھتے ہوئے؛ اور ترقی پذیر ممالک کو حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی کو ترجیح دیتے ہوئے عالمی سطح پر حفاظتی ٹیکے لگانے کے عمل کو تیز کرے گی۔
  5. یہ قبول کرتے ہوئے کہ جب ملک کوویڈ -19 کے ساتھ رہنا سیکھ رہا ہو گا تو ہسپتال میں داخلوں اور اموات کے مزید واقعات ہوں گے، تو غیر متوقع واقعات کو قابو کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کو برقرار رکھے گی۔ حکومت اِس بات کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے ڈیٹا کی نگرانی کرتی رہے گی کہ کہیں این ایچ ایس کو ناقابل برداشت دباؤ کا سامنا تو نہیں ہے؛ لوکل اتھارٹیز کے ساتھ کام کرے گی اور اُن مقامی علاقوں کو سپورٹ فراہم کرے گی جنہیں کوویڈ-19 کے بڑھے ہوئے خطرے کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہو؛ اور اگر شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ خطرناک ویرئنٹ یعنی قسم کو دبانے یا اِس کا انتظام کرنے کے لئے ضروری ہو تو حکومت مقامی، علاقائی یا قومی سطح پر معاشی اور سماجی پابندیوں کے دوباره نفاذ کے لئے ہنگامی منصوبوں کو برقرار رکھے گی۔ ایسے اقدامات این ایچ ایس پر غیر مستحکم دباؤ کو روکنے کے لئے صرف آخری حربے کے طور پر دوبارہ متعارف کروائے جائیں گے۔
  1. https://www.gov.uk/government/publications/covid-19-response-spring-2021/covid-19-response-spring-2021#roadmap 

  2. مکمل ویکسنیشن: دو-خوارک والی ویکسینز کے لیے دوسری خوراک کے 14 دنوں کے بعد۔ 

  3. https://www.gov.uk/government/publications/covid-19-response-summer-2021-roadmap