تشہیری مواد

ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ: سلٹ لیمپ کے ذریعے معائنے کی وضاحت

اپ ڈیٹ کردہ 27 ستمبر 2024

Applies to England

پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) نے یہ کتابچہ NHS کی جانب سے تیار کیا ہے۔ اِن معلومات میں حرف ‘ہم’ سے مراد NHS سروس ہے جو کہ سکریننگ مہیا کرتی ہے۔


سلٹ لیمپ کے آلات استعمال کرتے ہوئے ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ ٹیسٹ (فوٹو بشکریہ برٹش ایسوسی ایشن آف ریٹنال سکرینگ/کامران راجہ بھائی)

1. مختصر جائزہ

یہ لیف لیٹ اُن لوگوں کے لیے ہے جنہیں ذیابیطس کی وجہ سے ہونے والے آنکھ کے عارضے کے معائنے کے لیے ڈیجیٹل کیمرے کے بجائے ایک ایسے آلے کی ضرورت ہو جِسے سلٹ لیمپ کہا جاتا ہے۔

آپ کو سلٹ لیمپ اپوائنٹمنٹ کی ضرورت ہے کیونکہ ہم ڈیجیٹل فوٹوگرافی کے ذریعے آپ کی آنکھ کے پچھلے حصے کا واضح جائزہ نہیں لے پائے۔

2. ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی

آنکھ کا کراس سیکشن جو پُتلی، عدسے، آپٹک نروو (عصب بصری) میکولا (آنکھ کے عدسہ پر نشان) اور پردہ چشم دکھاتا ہے

ڈائیا بیکٹ ریٹنوپیتھی اُس وقت ہوتی ہے جب ذیابیطس خون کی چھوٹی شریانوں کو متاثر کرتی ہے، جس سے آنکھ کے اُس حصے کو گزند پہنچتی ہے جِسے ریٹنا یعنی پردہ چشم کہا جاتا ہے۔ یہ پردہ چشم میں شریانوں کے رِسنے یا بند ہونے کا باعث ہو سکتا ہے۔ اِس سے آپ کی بینائی متاثر ہو سکتی ہے۔

3. سکریننگ کی اہمیت

ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ اہم ہے کیونکہ یہ اندھے پن کو روکنے میں مددگار ہے۔ بطور ایک ایسے فرد جِسے ذیابیطس ہو، آپ کی آنکھوں کو ڈائیا بیٹک ریٹنو پیتھی سے خطرے کا احتمال ہے۔ قبل اِس کے کہ آپ اپنی نظر میں کوئی فرق محسوس کریں، سکرینگ عارضے کا پتہ اِس سے پہلے ہی لگا لیتی ہے۔

آپ کی ذیابیطس کا خیال رکھنے کا یک اہم جُزو آنکھ کی سکرینگ ہے۔ بغیر علاج کے چھوڑی جانے والی ریٹنو پیتھی بینائی کھونے کی سب سے عام وجہ ہے۔ جب عارضے کو جلد پکڑ لیا جائے تو علاج آپ کی آنکھ کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے یا اِسے روکنے میں موثر ہوتا ہے۔

یاد رکھیں آپٹیشن جب آپ کی آنکھ کا عام معائنہ کرتا ہے تو ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ اِس کا حصہ نہیں ہوتی۔ سکرینگ میں آنکھوں کے دیگر عارضے تلاش نہیں کیے جاتے اور آپ کو اپنی آنکھوں کے معائنے کے لیے باقاعدگی سے اپنے آپٹیشن کے ہاں بھی جاتے رہنا چاہیے۔

4. سلٹ لیمپ

سلٹ لیمپ کے 2 حصے ہیں - تیز روشنی کا ایک منبع جِسے ایک دراڑ اور خوردبین کے ذریعے پھینکا جاتا ہے۔ اِس کی مدد سے ہم آنکھ کے ہر ایک حصے کا تفصیل سے معائنہ کر سکتے ہیں، خاص طور پر آنکھ کی پشت پر موجود پردہ چشم کا۔

یہ دکھا دے گا کہ آیا کوئی ایسی تبدیلیاں آئی ہیں جو ڈائیا بیٹک ریٹنوپیتھی کی وجہ سے ہوں۔

5. سکریننگ ٹیسٹ

1۔ ہم آپ کی آنکھ کی پُتلی کو بڑا کرنے کے لیے آپ کی آنکھوں میں قطرے ڈالتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ قطروں سے تھوڑی جلن ہو۔ یہ آپ کی بینائی کو بھی تھوڑا دھندلا دیتے ہیں۔

2۔ ہم آپ سے کہتے ہیں کہ آپ معائنے والی کرسی پر تشریف رکھیں۔ ہم آپ سے کہتے ہیں کہ اپنے سر کو ساکت رکھنے کے لیے اپنی ٹهوڑی اور پیشانی کو ایک سہارے پر ٹکا دیں۔ اپوائنٹمنٹ قریب 40 منٹ لیتی ہے

3۔ آپ کی سکریننگ کے 6 ہفتوں کے بعد آپ کو اور آپ کے جی پی کو ایک خط بھیجا جائے گا جس میں آپ کو آپ کی سکرینگ کا رزلٹ بتایا جائے گا۔

6. کب سکرینگ کی پیشکش کی جاتی ہے

12 سال یا زیادہ عمر کے کسی بھی فرد کو ہر 12 ماہ میں سکرینگ کروانے کی پیشکش کرتے ہیں۔

7. ممکنہ ذیلی اثرات

آنکھ میں ڈالے جانے والے قطرے آپ کی بینائی کو چند گھنٹے کے لیے متاثر کر سکتے ہیں، اِس لیے آپ کو اپنی اپوائنٹمنٹ کے بعد اُس وقت تک گاڑی نہیں چلانی چاہیے جب تک کہ آپ کی بینائی معمول کو نہیں لوٹ جاتی۔

8. اگلے اقدام

اگر کوئی تبدیلیاں نہ ہوں (یا معمولی ذیابیطسی یعنی ڈائیا بیٹک تبدیلیاں ہوں) اور ہم ابھی تک آپ کی آنکھوں کے پچھلے حصوں کے واضح فوٹوگراف نہ لے سکتے ہوں تو ہم آپ کو 12 ماہ کے بعد ایک دوسری سلٹ لیمپ اپوائنٹمنٹ کے لیے بلائیں گے۔

اگر سنگین تبدیلیوں کی علامات پکڑی گئیں تو ہم آپ کو آپ کے قریب ترین ہسپتال میں واقع افتھمولوجی (آنکھ) کے کلنک میں کسی ماہر چشم ڈاکٹر کے پاس بھیجیں گے۔

9. اپوائنٹمنٹ کے لیے تیاری کرنا

اپنی اپوئنٹمنٹ کے لیے تیاری کرنے کے لیے آپ کو چاہئیے کہ:

آپ جتنے بھی چشمے (عینکیں) اور کونٹیکٹ لینسز پہنتے ہیں وہ کونٹیکٹس کے لینز محلول سمیت لے آئیں۔ دھوپ کا چشمہ لے کر آئیں کیونکہ آئی ڈراپس ڈلنے کے بعد آپ کی آنکھیں حساس ہو جائیں گی۔

ہوسکتا ہے کہ آپ کسی کو اپنے ساتھ اپوائنٹمنٹ پر لانا چاہیں۔

آنکھ میں ڈالے جانے والے قطرے آپ کی بینائی کو چند گھنٹے کے لیے متاثر کر سکتے ہیں، اِس لیے آپ کو اپنی اپوائنٹمنٹ کے بعد گاڑی نہیں چلانی چاہیے۔

براہ مہربانی ہمیں بتائیں کہ آیا آپ نے حال ہی میں موتیا تو نہیں نکلوایا ہے یا جلد ہی موتیا نکلوانے جا رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ہم اِس کی وجہ سے ڈیجیٹل فوٹوگرافی کو دوباره استعمال کرتے ہوئے آپ کی آنکھوں کا واضح جائزہ لے سکیں۔

10. آپ کیسے مدد کر سکتے ہیں

آپ اپنے کو درپیش خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں اگر آپ:

*اپنی ڈائیا بیٹک آئی سکرینگ اپوائنٹمٹس پر جانا جاری رکھیں *اپنی بلڈ شوگر (HbA1c) اپنی ہیلتھ کئیر ٹیم کے ساتھ اتفاق کردہ سطحوں پر رکھیں *آپ اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم کو باقاعدگی سے ملیں یہ چیک کرنے کے لیے کہ کہیں آپ کا فِشارِ خون بڑھا ہوا تو نہیں ہے۔ *اپنے خون میں چربیاں (کولیسٹرول) اپنی ہیلتھ کیئر ٹیم کے ساتھ اتفاق کردہ سطحوں پر رکھیں *اگر آپ اپنی بصارت کے ساتھ کوئی نئے مسائل کا مشاھدہ کرتے ہیں تو پیشہ ورانہ ماہر سے مشورہ حاصل کریں *صحت بخش، متوازن غذا کھائیں *اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو فالتو وزن گھٹائیں *اپنی دوا ویسے ہی لیں جیسے تجویز کی گئی ہے *باقاعدگی سے ورزش کریں *اگر آپ تمباکو نوش ہیں تو تمباکو نوشی کم یا ترک کر دیں

یاد رکھیں، آپ کو آنکھ کے عام معائنے کے لیے باقاعدگی سے عینک ساز کے پاس جانا چاہئیے اس کے ساتھ ساتھ اپنی ذیابیطسی آنکھ کی سکریننگ کی اپائنٹمنٹ پر حاضر ہونا چائیے۔

11. مزید معلومات

آپ مزید معلومات درج ذیل پر تلاش کر سکتے ہیں:

یہاں پر جانیں کہ کس طرح پبلک ہیلتھ انگلینڈ اور NHS آپ کی اسکرینگ والی معلومات کو استعمال اور اس کا تحفظ کرتا ہے۔

جانئے کہ کیسے سکریننگ نہ کروانے کا انتخاب کرنا ہے