آپ کیئر فراہم کرنے والی کسی دوسری جگہ منتقل ہونے کے لیے ہسپتال سے رخصت ہو رہے ہیں
اپ ڈیٹ کردہ 10 August 2022
اس لیفلٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ آپ ہسپتال سے کیوں رخصت ہو رہے ہیں اور رخصتی کے بعد آپ کیا توقع کرسکتے ہیں۔
میں ہسپتال سے کیوں رخصت ہو رہا/رہی ہوں؟
آپ کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم نے اِس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آپ کو اب مزید ہسپتال میں علاج کروانے کی ضرورت نہیں ہے اور اپنی بحالی کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے گھر واپس چلے جانا آپ کے لیے محفوظ ہے۔
میں ہسپتال میں کیوں نہیں رہ سکتا/سکتی؟
جب آپ کو ہسپتال میں مزید علاج کروانے کی ضرورت نہ ہو تو ہسپتال سے باہر اپنی بحالی کا عمل جاری رکھنا بہتر ہے۔ ضرورت سے زیادہ وقت کے لیے ہسپتال میں قیام آپ کی خودمختاری کو کم کر سکتا ہے، آپ کے پٹھوں کی کمزوری پر منتیج ہو سکتا ہے یا آپ کو انفیکشن ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ جب آپ تیار ہوں تو ہسپتال سے رخصت ہونا نہ صرف آپ کے لے بہترین ہے بلکہ اِس سے کسی ایسے فرد کے لیے بستر خالی ہو سکتا ہے جو بہت زیادہ بیمار ہو۔
ہم جس چیز کو سب سے زیادہ ترجیح دیتے ہیں وہ اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپ بہتر سے بہتر بحالی کے لیے مناسب وقت پر صحیح جگہ پر موجود ہوں۔ اِس وقت آپ کے لیے بہترین جگہ کمیونٹی میں ایک بستر ہے جو کہ اِس وقت آپ کی ضروریات سب سے بہتر طریقے سے پوری کر سکتا ہے۔ اگر آپ کسی کیئر ہوم کے مکین ہیں تو غالباً یہ آپ کا کیئر ہوم ہو گا۔
میں کیا توقع کرسکتا/سکتی ہوں؟
آپ کی دیکھ بھال کرنے والی ٹیم آپ (اگر آپ چاہیں تو آپ کے کیئررز، اہلخانہ اور/یا دوستوں) کے ساتھ ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کے بارے میں بات چیت کرے گی۔ اگر آپ کو کورونا وائرس (COVID-19) ہے تو آپ کو متعلقہ مشورہ دیا جائے گا۔
اگر اب آپ کو اُس وقت کی نسبت زیادہ کیئر اور سپورٹ کی ضرورت ہو جب آپ ہسپتال آئے تھے تو آپ کو کیئر فراہم کرنے والی ٹیم آپشنز پر بات کرے گی کہ آپ کو ڈسچارج ہونے کے بعد وہ کیئر اور سپورٹ کیسے ملے گی۔۔ ٹیم اِس پر بھی بات چیت کرے گی کہ کسی طویل مدتی کیئر اور سپورٹ کی فراہمی کے لیے آپ کو کب اسیس کیا جانا چاہیے۔ اگر ضرورت پڑی تو ہوسکتا ہے کہ آپ کو اپنے کیئر اور سپورٹ پر اٹھنے والے اخراجات میں کچھ حصہ ڈالنا پڑے۔