آپ کی سکریننگ کے نتائج: آپ میں چھوٹا شکمی بڑی شریان میں پھیلاؤ یعنی سمال ایبڈومینل آؤرٹِک اینیوریئم (AAA) کا مرض تشخیص ہوا ہے
اپ ڈیٹ کردہ 28 July 2022
1. لیف لیٹ کِس کے لیے ہے
یہ لیف لِٹ ان مردوں کے لیے معلومات فراہم کرتا ہے جن میں شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ کی سکرننگ (AAA سکریننگ بھی کہلاتی ہے) کے ذریعے چھوٹا پھیلاٶ یا سمال اینیوریئمہو کی تشخیص ہوئی ہے۔
1.1 آپ کی AAA سکریننگ کا نتیجہ
جب آپ کو سکرین کیا گیا تھا تو ہم نے دریافت کیا کہ آپ کی بڑی شریان معمول کی نسبت تھوڑی چوڑی ہے۔ جب آپ کو سکرین کیا گیا تھا تو ہم نے دریافت کیا کہ آپ کی بڑی شریان معمول کی نسبت تھوڑی چوڑی ہے۔
- چھوٹا AAA: 3.0 سنٹی میٹر – 4.4 سنٹی میٹر
- درمیانہ AAA: 4.5 سنٹی میٹر – 5.4 سنٹی میٹر
- بڑا AAA: 5.5 سنٹی میٹر یا بڑا
سکرین کیے جانے والے 80 مردوں میں سے تقریباً 1 کو چھوٹا AAA ہے۔ ہم ہر 12 ماہ بعد آپ کو الٹراساٶنڈ سکین کے لیے واپس آنے کی دعوت دیں گے یہ دیکھنے کے لیے آیا یہ بڑھ رہا ہے یا نہیں۔
2. شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ یعنی ایبڈومنل آؤرٹِک اینیوری٘م ہے کیا
بڑی شریان مرکزی خون کی شریان ہے جو آپ کے جسم کو خون بہم پہنچاتی ہے۔ یہ آپ کے دل سے نکلتی ہے اور نیچے چھاتی کے راستے شکم تک جاتی ہے۔
بعض لوگوں میں، جیسے جیسے وہ عمر رسیدہ ہو جاتے ہیں، شکم میں بڑی شریان کی دیوار کمزور ہو سکتی ہے۔
یہ پھر پھیل سکتی ہے اور وہ شکل اختیار کر سکتی ہے جو شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ کہلاتی ہے۔
3. چھوٹا AAA کتنا سنگین ہے
چھوٹا AAA سنگین نہیں ہے۔ تاہم، شریانی پھیلاٶ کے سائز کی نگرانی کرنا اہم ہے مبادا یہ بڑا ہو جائے اور بڑے AAA میں نمو پا جائے۔
بڑا شریانی پھیلاٶ بہت سنگین ہو سکتا ہے کیونکہ جیسے جیسے بڑی شریان کی دیوار پھیلتی ہے، یہ کمزور ہوتی جاتی ہے اور پھٹ سکتی ہے جو کہ اندرونی خون بہنے کا باعث بن سکتی ہے۔ جب شریانی پھیلاٶ پھٹتا ہے تو 100 افراد میں سے تقریباً 85 مر جاتے ہیں۔
زیادہ تر شریانی پھیلاٶ آہستہ آہستہ بڑا ہوتا ہے، لہٰذا آپ میں ممکن ہے بڑا AAA کبھی بھی نمو نہ پائے جسے علاج کی ضرورت ہو۔
4. آگے کیا ہوگا؟
ہم آپ کو 12 ماہ کے عرصے میں سکین کے لیے واپس آنے کی دعوت دیں گے۔ آپ کا اگلا سکین واجب ہونے سے کچھ پہلے، ہم آپ کو اپائنٹمنٹ کا خط بھیجیں گے۔ ہم آپ کے لیے ماہر نرس سے بات کرنے کا بندوبست کریں گے۔ وہ آپ کے شریانی پھیلاٶ کے متعلق آپ کی عمومی صحت پر آپ کو مشورہ دے سکیں گے۔
5. اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنا
آپ اپنی صحت کی دیکھ بھال کرنے میں مدد کرسکتے ہیں:
- اگر آپ تمباکو نوش ہیں تو تمباکو نوشی کم یا ترک کرنے کی کوشش کرنے کے لیے مدد طلب کرکے
- یقینی بنا کے کہ آپ کا فشارِ خون نارمل ہے - اگر آپ نے اِسے حال ہی میں چیک نہیں کروایا ہے، تو یہ چیک کروا لینا چاہئیے۔
- صحت بخش متوازن غذا کھا کر اور مُرغن خوراک کو کم کرکے
- اگر آپ کا وزن زیادہ ہے، تو وزن کم کرنے کی کوشش کر کے
- باقاعدگی سے ورزش کرکے
- اگر آپ الکوحل پیتے ہوں، تو معقول حدود کے اندر رہ کر
آپ کو اپنے طرز زندگی میں کوئی دیگر تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور کوئی بھی کھیل یا مشغلے جاری رکھنے چاہئیں۔
آپ کا جی پی پریکٹس تمام مندرجہ بالا امور پر آپ کو مشورہ دے سکے گا اور ممکن ہے آپ کو دوا بھی دینا چاہے یا آپ کی موجودہ دوا پر نظر ثانی کرے۔
6. آپ کو کتنی کثرت سے واپس آنا درکار ہو گا
ہر ایک مختلف ہے، لہٰذا قطعی طور پر یہ کہنا ممکن نہیں ہے کہ کتنے سکینز کے لیے آپ کو واپس آنے کی ضرورت ہو گی۔
ہم ہر 12 ماہ بعد سکین کے لیے آپ کو دعوت دینا جاری رکھیں گے جب تک کہ:
- آپ کی بڑی شریان 4.5 سنٹی میٹر تک بڑھتی ہے جب ہم ہر 3 ماہ بعد آپ کو سکین کے لیے دعوت دیں گے
- متعدد مکرر سکینز ظاہر کرتے ہیں کہ بڑی شریان جسامت میں بڑھ نہیں رہی ہے، مطلب کسی قسم کے مسائل کا باعث ہونے کا امکان نہیں ہے
- آپ کی بڑی شریان 5.5 سنٹی میٹر یا زیادہ چوڑائی تک بڑھ جاتی ہے، یا 12 ماہ کے عرصے میں 1 سنٹی میٹر سے زیادہ بڑھ جاتی ہے تو ہم پھر مزید ٹیسٹوں اور ممکنہ علاج کے متعلق گفتگو کرنے کے لیے ایک ماہر کے ساتھ اپائنٹمنٹ کا بندوبست کریں گے
6.1 آپ ابھی آپریشن کیوں نہیں کروا سکتے
تمام آپریشنوں میں خطرات ہیں اور شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ کے لیے آپریشن مختلف نہیں ہے۔
تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ چھوٹے شریانی پھیلاٶ کا علاج کے لیے آپریشن صحت کے مسائل کے زیادہ خطرے کا حامل ہے بہ نسبت چھوٹے شریانی پھیلاٶ کی نگرانی کرنے کے اور کرنے کے اگر یہ 5.5 سنٹی میٹر یا زیادہ چوڑائی تک بڑھ جاتی ہے۔
7. علامات
اگر آپ کو شریانی پھیلاٶ ہے، تو آپ عموماً کوئی علامات نوٹس نہیں کریں گے، لہٰذا یہ خلافِ قیاس ہے کہ آپ چھوٹے شریانی پھیلاٶ سے کوئی درد یا بے آرامی محسوس کریں گے۔
اگر آپ کسی وجہ سے ہسپتال میں جائیں، تو آپ کو عملے کو بتانا چاہئیے کہ آپ کو سکریننگ کے ذریعے دریافت کردہ شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ ہے۔
اگر آپ اپنی سکریننگ کے نتیجے کے متعلق کوئی سوالات پوچھنا چاہتے ہوں، تو آپ اپنے مقامی سکریننگ پروگرام کو فون کر سکتے ہیں۔ اگر آپ عموماً علیل محسوس کرتے ہوں، تو آپ اپنے جی پی سے بات کریں۔
8. قریبی رشتہ دار
AAA ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اگر آپ کے بھائی، بہن یا والدین کو شکمی بڑی شریان سے متعلق شریانی پھیلاٶ ہو یا ماضی میں رہا ہو۔
اس لئے آپ کو سبھی بھائیوں، بہنوں یا بچوں کو آگاہ کرنا چاہئیے کہ آپ کے AAA کا مطلب ہے کہ وہ بھی خطرے میں ہیں۔ وہ اپنے جی پی سے اُس عمر سے 5 سال قبل سکین کی درخواست کرنے کے امکان کے متعلق پوچھ سکتے ہیں جس عمر پر آپ کا AAA دریافت کیا گیا تھا۔
9. ڈرائیونگ
کار ڈرائیور حضرات:
- اگر آپ کا شریانی پھیلاٶ 6 سنٹی میٹر تک بڑھ جاتا ہے تو آپ کو لازمی طور پر ڈی وی ایل اے (DVLA) کو مطلع کرنا چاہئیے۔
- اگر آپ کا شریانی پھیلاٶ 6.5 سنٹی میٹر تک بڑھتا ہے تو آپ کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔
- آپ کے شریانی پھیلاٶ کا کامیابی سے علاج کئے جا چکنے کے بعد آپ کا لائسنس بحال کر دیا جائے گا۔
بس، کوچ اور لاری ڈرائیورز:
- آپ کو ڈی وی ایل اے (DVLA) کو لازمی مطلع کرنا چاہئیے کہ آپ کو شریانی پھیلاٶ ہے۔
- اگر آپ کا شریانی پھیلاٶ 5.5 سنٹی میٹر تک بڑھ جاتا ہے تو آپ کا لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔
- آپ کے شریانی پھیلاٶ کا کامیابی سے علاج کئے جا چکنے کے بعد آپ کا لائسنس بحال کر دیا جائے گا۔
10. صحت سے متعلق بیمہ
جب سفر کے لیے یا کوئی دیگر صحت سے متعلقہ انشورنس کے لیے درخواست دے رہے ہوں تو اگر آپ اپنا AAA ظاہر کر دیتے ہیں ممکن ہے آپ سے اضافی پریمیئم چارج کیا جائے یا اِس حالتِ بیماری کو بیمہ تحفظ سے خارج قرار دے دیا جائے۔ جب بیمہ تحفظ کے لیے دیکھ رہے ہوں تو کوئی بروکر مدد کر سکتا ہے۔ برٹش انشورنس بروکرز ایسوسی ایشن ‘فائنڈ اے بروکر’ سروس چلاتی ہے۔ اُن کی ویب سائٹ پر جائیں۔ یا 1790 950 0370 پر کال کریں۔
11. مزید معلومات
آپ مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں:
- اپنی جی پی پریکٹس سے
- اپنے مقامی سکریننگ پروگرام سے
- NHS چوائسز سے
- Circulation Foundation
- British Heart Foundation
یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو صحیح وقت پر سکریننگ کے لیے بلایا جائے، این ایچ ایس کا سکریننگ پروگرام آپ کے بارے میں ذاتی طور پر قابلِ شناخت معلومات استعمال کرتا ہے۔ آپ کی معلومات استعمال کی جاتی ہے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کو اعلیٰ معیار کی کیئر دستیاب ہو۔ مزید معلوم کریں کہ کیسے آپ کے بارے میں معلومات استعمال اور محفوظ کی جاتی ہے، اور آپ کی آپشنز.