تشہیری مواد

ایچ ٹی ایم ایل اٹیچ منٹ کا عنوان: آپ اور آپ کے شیر خوار بچے کے لئے سکریننگ ٹیسٹ: اسپیشل کیئر یونٹ میں موجود شیر خوار بچے

اپ ڈیٹ کردہ 30 اکتوبر 2021

پبلک ہیلتھ انگلینڈ (PHE) نے یہ کتابچہ NHS کی جانب سے تیار کیا ہے۔ اِن معلومات میں حرف ‘ہم’ سے مراد NHS سروس ہے جو کہ سکریننگ مہیا کرتی ہے۔


اُن شیرخوار بچوں کے والدین کے لئے معلومات جو بچوں کے خصوصی نگہداشت کے یونٹ، ایک ماہ سے کم عمر والے انتہائی نگہداشت کے یونٹ یا بچگان کے انتہائی یونٹ میں ہیں۔

ہمیں ادراک ہے کہ آپ اور آپ کے خاندان کے لیے یہ ایک پریشان کُن وقت ہو سکتا ہے۔ یہ معلومات آپ اور آپ کے ہیلتھ پروفیشنلز کی اِس موضوع پر جامع بات چیت کرنے میں مدد کرے گی کہ نومولود بچوں کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ آپ کے شیر خوار بچے کی کیئر کے دیگر اجزا میں کیسے فٹ ہوتی ہے۔ اِن معلومات کو آپ اور آپ کے ہیلتھ پروفیشنل کے مابین بات چیت کی تائید کرنی چاہیے نہ کہ اِس کا نعم البدل ہونا چاہیے۔

یہ اُن طریقوں میں چند اہم امتیازات کے بارے میں وضاحت کرتا ہے جن کے تحت نومولد بچوں کے لیے خصوصی نگہداشت کے یونٹوں میں موجود شیر خوار بچوں کے سکریننگ ٹِسٹ کیے جاتے ہیں۔ یہ اہم ہے کہ آپ کتابچہ آپ اور آپ کے بچے کے لئے سکریننگ ٹِسٹ کا مطالعہ کریں جو کہ آپ کو دوران حمل موصول ہوا تھا۔ یہ اُن تمام سکریننگ ٹِسٹوں کے بارے میں وضآحت کرتا ہے جن کی پیشکش نومولود بچوں کے لئے کی جاتی ہے۔

بہتر ہو گا کہ اگر آپ بچے کو گھر لے جانے سے پہلے اِس کتابچے میں دیے گئے سکریننگ ٹِسٹ مکمل کروا لیں۔

اگر آپ کے نومولود بچے کی ولادت قبل از وقت یعنی پری میچیورلی ہو گئی ہو، 28 ہفتے سے پہلے ولادت ہو گئی ہو، تو ہو سکتا ہے کہ چند ٹیسٹ کروانے کے لیے آپ کو کچھ ہفتے انتظار کرنا پڑے۔ نومولود بچوں کے سماعت یعنی ہیرنگ کے ٹیسٹ صرف اُس وقت ہی ہو سکتے ہیں جب بچے کی ماں کے پیٹ میں رہنے کی عمر یعنی جسٹیشنل ایج 34 ہفتے ہو۔ ماں کے پیٹ میں رہنے کی عمر حاملہ ہونے کے بعد ہفتوں کی تعداد ہے نہ کہ پیدائش کے بعد ہفتوں کی تعداد۔ مثلاً، حمل کے 28 ہفتوں کے بعد پیدا ہونے والے بچے کو نومولود بچوں کے لیے سماعت کا اسکریننگ ٹیسٹ کروانے کے لیے پیدائش کے بعد 6 ہفتوں تک انتظار کرنا ہو گا۔

اگر آپ کوئی سوال کرنا چاہیں تو آپ کے بچے کی ہیلتھ کیئر ٹیم اِن کا جواب دے سکتی ہے۔

اِس کتابچے میں بیان کردہ ٹِسٹوں کو کروانا یا نہ کروانا آپ کا انتخاب ہے۔

یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو صحیح وقت پر سکریننگ کے لیے بلایا جائے، این ایچ ایس کا سکریننگ پروگرام آپ کے بارے میں ذاتی طور پر قابلِ شناخت معلومات استعمال کرتا ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ بھی آپ کی معلومات استعمال کرتا ہے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کو اعلیٰ معیار کی کیئر دستیاب ہو۔ مزید معلوم کریں کہ کیسے آپ کے بارے میں معلومات استعمال اور محفوظ کی جاتی ہے، اور آپ کی آپشنز۔

1. دل، آنکھیں، کولہے اور خصّیے (جسمانی معائنہ)

1.1 سکریننگ ٹیسٹ کا مقصد

پیدائش کے بعد تمام نومولود بچوں کو جسمانی معائنے کی پیشکش کی جانی چاہیے۔ اِس میں شامل ہے دل، آنکھوں، کولہوں اور خصّیوں (لڑکوں کے لئے) کا معائنہ۔

1.2 یہ ٹیسٹ کیسے مختلف ہے؟

نومولود بچوں کا جسمانی معائنہ سکریننگ ٹِسٹ اُس وقت تک نہ کیے جائیں کے جب تک آپ بچہ اِس کے لئے ٹھیک ٹھاک نہ ہو۔ اگر آپ یہ سکریننگ ٹِسٹ کروانے کا انتخاب کرتے ہیں تو معائنہ آپ کے بچے کے گھر جانے سے پہلے ہو جانا چاہئیے۔

جب آپ کا بچہ 6-8 ہفتے کی عمر کو پہنچ جائے گا تو آپ کو مزید ایک معائنے کے لئے دعوت دی جائے گی، کیونکہ کچھ حالتیں بعد میں ظاہر ہوتی ہیں۔

2. خون کا دھبہ یعنی بلڈ سپاٹ

2.1 سکریننگ ٹیسٹ کا مقصد

یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آیا آپ کے بچے کو 9 نادر لیکن سنگین نوعیت کی بیماریوں میں سے کوئی ہے۔ یہ ہیں:

*سِکل سیل ڈیزیز (ایس سی ڈی) *سسٹِک فائبروسس (سی ایف) *پیدائشی غدود درقیہ یعنی کنجینیٹل ہائپوتھائرائڈازم (سی ایچ ٹی) *تغزیہ یعنی مٹیبولزم کی 6 موروثی بیماری یعنی انہیرٹڈ میٹابول ڈیزیز (آئی ایم ڈی): * فینائل کیٹونوریا (PKU) * میڈیم - چین ایسائل-سی او اے ڈی ہائیڈروجینس ڈیفیشیئنسی (MCADD) * میپل سیرپ یورین ڈیزیز (MSUD) * آئسوویلرک ایسیڈیمیا (IVA) * گلوٹاریک ایسڈوریا قسم 1 (GA1) * ہوموسسٹین یوریا (غیر اثر پذیر پائریڈوکسین) (HCU)

شروع میں ہی علاج آپ کے بچے کی صحت کو بہتر کرسکتا ہے اور شدید معذوری اور حتیٰ کہ موت سے بچا سکتا ہے۔ اگر آپ کو یا خاندان کے کسی فرد کو اِن میں سے کوئی ایک بیماری ہو تو برائے مہربانی فوراً اپنے بچے کی ہیلتھ کیئر ٹیم کو بتائیں۔

2.2 خصوصی نگہداشت کے یونٹوں میں موجود بچوں کے لئے سکریننگ مختلف کیوں ہے؟

خون کے دھبے کا نمونہ عام طور پر اُس وقت لیا جاتا ہے جب بچے کی عمر 5 دن ہو۔ تاہم، جب بچہ بیمار اور بچوں کی خصوصی نگہداشت کی یونٹ میں ہو تو وقت مختلف ہوتا ہے۔

2.3 یہ ٹیسٹ کیسے مختلف ہے؟

ایس سی ڈی کو سکرین کرنے کے لئے خون کے دھبے کا نمونہ آپ کے بچے کی پیدائش کے بعد جتنی جلد ممکن ہو، لئے جانے کہ ضرورت ہے۔ یہ اُس صورت میں ہے جب آپ کے بچے کو خون لگانے کی ضرورت ہو – اگر ایس سی ڈی کے لئے خون لگانے کے بعد سکریننگ کے لئے نمونہ لیا جائے گا تو یہ درست نہ ہوگا۔

دوسری بیماریوں کو سکرین کرنے کے لئے ایک اور خون کے دھبے کا نمونہ تب لیا جائے گا جب آپ کا بچہ 5 دن کا ہو جائے گا۔ اگر آپ کے بچے کو خون دیا گیا ہو تو یہ ٹِسٹ اُس وقت تک موخر کیا جاسکتا ہے جب تک اپ کا بچہ 8 دن کا نہ ہو جائے۔

اگر آپ کے بچے کی پیدائش 32 ہفتوں کے حمل سے پہلے ہوتی ہے، تو سی ایچ ٹی کے ٹِسٹ کے لئے ایک اور نمونہ لیا جانا چاہیے۔ یہ تب ہونا چاہیے جب آپ کا بچہ 28 دن کا ہوجائے یا آپ اپنے بچے کو گھر لے جائیں، جو بھی پہلے آئے۔

2.4 اپنے نتائج حاصل کرنا

آپ کو 6 ہفتوں کے اندر خط یا اپنے ہیلتھ وزٹر کے ذریعے اپنے بچے کا رزلٹ مل جانا چاہیے۔

3. سماعت کا کھونا

3.1 سکریننگ ٹیسٹ کا مقصد

بچوں کے بارے میں پتہ چلانا جن کی قوت سماعت مستقل طور پر کھو گئی ہو تا کہ شروع سے ہی مدد اور مشورہ پیش کیا جاسکے۔

3.2 خصوصی نگہداشت کے یونٹوں میں موجود بچوں کے لئے سکریننگ مختلف کیوں ہے؟

ہر 1،000 میں 1 تا 2 بچے ایک یا دونوں کانوں میں مستقل سماعت کھونے کے نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ یہ تعداد اُن بچوں میں 100 میں سے تقریباً 1 تک پہنچ جاتی ہے جنہوں نے خصوصی نگہداشت کی یونٹ میں کم از کم 48 گھنٹے گزارے ہوں۔

سماعت کے سکریننگ ٹِسٹ کروانے کے لئے آپ کے بچے کے لئے ضروری ہے کہ اُس نے زمانہ حمل میں کم از کم 34 ہفتے درست کردہ حمل کی عمر گزارے ہوں۔ یہ ٹِسٹ 3 ماہ کی عمر تک کروایا جاسکتا ہے اور یہ اُس وقت کروایا جانا چاہیے جب علاج اور انٹرونشن مکمل ہوجائے اور آپ کا بچہ ٹھیک ٹھاک ہو۔

آپ کے بچے کی ہیلتھ کیئر ٹیم آپ کو اپنے بچے کا یہ ٹِسٹ کروانے کے لئے مناسب ترین وقت بتا دے گی۔

3.3 یہ ٹیسٹ کیسے مختلف ہے؟

اگر آپ کا بچہ خصوصی نگہداشت کی یونٹ میں 48 گھنٹوں سے زیادہ عرصہ کے لئے رہا ہو تو اُن کو 2 طرح کے سماعت کے سکریننگ ٹِسٹ کروانا ہوں گے۔

یہ ہیں اے او اے ای (آٹو میٹڈ آٹو اکُسٹک امِشن) ٹِسٹ اور اے اے بی آر (آٹو میٹڈ آڈٹری برین سٹم رسپانس) ٹِسٹ۔

اگر سکریننگ ٹِسٹ کے نتیجے میں کوئی واضح جواب نہیں ملتا تو سماعت کے ماہر کے ساتھ اپائٹمنٹ بنائی جائے گی۔ 48 گھنٹوں سے زیادہ دیر تک خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رہنے والے بچوں میں سے 100 میں سے تقریباً 9 بچوں میں سکریننگ ٹِسٹوں کا واضح جواب نہیں ملتا۔ یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ اِس ملاقات کے لئے حاضر ہوں، ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچے میں سماعت کھونے کا نقص ہو۔

ابتدا میں ہی قوت سماعت کو لاحق ہونے والے نقصان کا پتہ چل جانے سے بچوں کو زبان، گویائی اور پیام رسانی کی مہارتوں کو پروان چڑھانے کا بہتر موقع ملتا ہے۔

اسکریننگ ہر طرح کے سماعت کے نقصان کو نہیں پکڑ سکتی یہ اہم امر ہے کہ آپ اپنے بڑھتے ہوئے بچے کی سماعت کی جانچ کرتے رہیں۔ اگر آپ کو اپنے بچے کی سماعت کے بارے میں کسی قسم کے خدشات ہیں تو اپنے ہیلتھ وزٹر یا جی پی سے بات کریں۔

4. متعدی امراض

4.1 سکریننگ ٹیسٹ کا مقصد

دورانِ حمل ہم عورتوں کو متعدی امراض جیسے ہیپاٹائٹس بی، ایچ آئی وی (ہیومین امیونو ڈیفیشنسی وائرس) اور آتشک کو سکرین کرنے کے لئے خون کے ٹیسٹ کی سفارش کرتے ہیں۔

ہیپاٹائٹس بی کے مثبت نتیجے والی ماؤں کے ہاں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو خصوصی نگرانی اور نگہداشت کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔

4.2 فالو آن یعنی بعد میں کی جانے والی کیئر کیسے مختلف ہے

جن بچوں کا پیدائش کے وقت وزن 1500 گرام سے کم ہو، اُن کو اِمونوگلوبولن (انفیکش کے خلاف مدافتی اینٹی باڈیز) اور ہیپاٹائٹس بی کے حفاظتی ٹیکوں کی ضرورت ہوتی ہے

یہ بہت اہم امر ہے کہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو مناسب عمر پر سفارش کردہ 6 حفاظتی ٹیکے لگیں۔ بہت زیادہ قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں (28 ہفتوں سے کم) کا پہلا حفاظتی ٹیکہ لگنے کے بعد 2-3 دن تک سانس لینے کی نگرانی کی جانی چاہیے

ٹیکے درج ذیل اوقات پر دیے جانے چاہئیں:

*پیدائش کے 24 گھنٹوں کے اندر (اور امینو گلوبیولن) * 4 ہفتوں کی عمر میں * 8، 12 اور 16 ہفتوں کی عمر میں (بچپن کی معمول کی ٹیکہ کاری کے شیڈیول کا حصہ) * ایک سال کی عمر پر

ایک سال کی عمر میں آخری ٹیکےکے ساتھ خون کا ٹیسٹ یہ یقین کرنے کے لئےکہ انفیکش سے بچاؤ کامیاب رہا ہے۔

5. مزید معلومات

جب بچوں کو خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہو تو والدین کو سپورٹ مہیا کرنے والی تنظیموں کے بارے میں تفصیل دیکھنے کے لیے ملاحظہ کریں NHS.UK